اسلام آباد میں احتجاج کے بعد صورتحال معمول پر آ گئی

کسی بھی علاقے میں کشیدگی موجود نہیں ,پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بدستور الرٹ ہیں,آئی جی اسلام آباد

               
March 1, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد میں حالیہ احتجاج کے بعد صورتحال مکمل طور پر معمول پر آ گئی ہے اور شہر کے تمام راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

اسلام آباد انسپکٹر جنرل پولیس ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ مظاہرین منتشر ہو چکے ہیں اور اب کسی بھی علاقے میں کشیدگی موجود نہیں۔ ڈپلومیٹک انکلیو، ریڈ زون اور مختلف سیکٹرز سمیت اہم مقامات پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بدستور الرٹ ہیں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

آئی جی نے کہا کہ مشترکہ حکمت عملی کے باعث صورتحال کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا گیا جبکہ پولیس آئندہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔