اٹک میں 2 مختلف مقامات پر ڈرون مارگرائے جانے کے بعد حساس تنصیبات کی سیکیورٹی سخت
اخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور گشت کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے۔ ڈی پی او
تصویر : اٹک پولیس
اٹک میں 2 مختلف مقامات پرڈرون مارگرائے گئے ہیں۔ یہ واقعات فتح جنگ اور تحصیل جنڈکے علاقے بسال میں پیش آئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے دونوں مقامات پر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزیدموثر بنائے جائیں، داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور گشت کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے۔ڈی پی او اٹک نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ترجما ن پولیس کے مطابق دونوں واقعات میں کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی پی او اٹک کی ہدایات پر ضلع بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ اورحساس مقامات کی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مغربی سرحدپر کشیدگی کے دوران افغانستان کی طرف سے خیبرپختونخواکے کچھ علاقوں میں ڈرون بھیجنے کے واقعات ہوئے ہیں۔