عمران خان کا آنکھ کے علاج کیلئےاسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
علاج کے دوران ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم کو بھی رسائی فراہم کی جائے۔
March 2, 2026 · قومی
اسلام آباد میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے اپنی آنکھ کے علاج کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے
۔ ان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے
۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاج کے دوران ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم کو بھی رسائی فراہم کی جائے۔