موٹر سائیکلوں پرایم ٹیگ لگانے کا حکمنامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

ایم ٹیگ کے خلاف کیس کی سماعت آج چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں مقرر تھی

               
March 2, 2026 · قومی

اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے حکم نامے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست وکیل عیسیٰ شاہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

ایم ٹیگ کے خلاف کیس کی سماعت آج چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں مقرر تھی، تاہم ان کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔ رجسٹرار آفس کیس کی نئی تاریخ بعد میں جاری کرے گا۔

چیف جسٹس کی عدم موجودگی کے سبب سنگل بنچ میں کارروائی نہیں ہو سکی۔