عام تعطیل کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
سندھ حکومت نے ہولی پر ہندوملازمین کیلیے 2 روزکی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
March 2, 2026 · قومی
فائل فوٹو
خیرپورمیں ضلعی انتظامیہ نے 4 مارچ کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق خیرپور میں حضرت سچل سرمست کے عرس کے موقع پر 4 مارچ عام تعطیلا ہوگی، تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ حضرت سچل سرمست کے 205 ویں عرس کی سرکاری تقریبات کا آغا 14 رمضان کو ہو رہا ہے۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے ہولی پر ہندوملازمین کیلیے 2 روزکی تعطیلات کا اعلان کردیا، سندھ بھرمیں 3 تا 4 مارچ ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی۔