قومی اسمبلی میں لفٹ بند ہونے سے کئی ارکان اسمبلی کی حالت غیر

لفٹ کی بندش کے دوران رکن پارلیمنٹ سیما جیلانی اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ 

               
March 2, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی وی آئی پی لفٹ بند ہوگئی، لفٹ میں مولانا فضل الرحمن، فاروق ستار اور ان کی اہلیہ سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ موجود تھے۔ 

لفٹ بند ہونے سے کئی ارکان اسمبلی کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ اس دوران مولانا فضل الرحمن کے اسٹاف نے اسمبلی سیکریٹریٹ کے عملے کو صورتحال سے مطلع کیا۔ کئی منٹ کی بندش کے بعد لفٹ کو کھول لیا گیا۔

لفٹ کی بندش کے دوران رکن پارلیمنٹ سیما جیلانی اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔

سیما جیلانی نے کہا کہ مولانا صاحب دعا کریں، اتنی جلدی زمین میں جانے کا دل نہیں ہے۔