بالاکوٹ میں پولیس اہلکار نے مجذوب ٹک ٹاکر مار ڈالا، تھانہ نذرِ آتش
ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار موقع سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے.
مقتول کی باڈی
بالاکوٹ(نمائندہ امت ) بالاکوٹ میں افطاری کے وقت پولیس اہلکار کی کی فائرنگ سے مجذوب ٹک ٹاکر جاوید المعروف “مہانڈری” جاں بحق ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہنسی مذاق کے دوران مانسہرہ پولیس کے اہلکار شاہد نے جاوید پر گولی چلا دی جو جان لیوا ثابت ہوئی اور وہ موقع پر دم توڑ گیا۔یہ واقعہ ایک پارک میں پیش آیا جس پر علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ عوام نے احتجاج کرتے ہوئے بالاکوٹ تھانے کو آگ لگا دی جبکہ ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار موقع سے جان بچا کرنکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
ایس ایچ او بالاکوٹ کے مطابق قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد مانسہرہ میں مظاہرین نے کاغان روڈ بلاک کر دیا جبکہ بالاکوٹ میں صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔