فضائی حدود بند۔ پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 155 پروازیں منسوخ

فضا کی مسلسل بندش کے باعث ایران کے ائیرپورٹس کی 1000 پروازیں منسوخ کی گئیں

               
March 3, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

خطے میں جاری کشیدہ صورتحال اور متعدد ملکوں کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور آج بھی مختلف شہروں سے 155 پروازیں منسوخ کردی گئیں، جس سے ہزاروں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔

کراچی کی 38، لاہور 32، اسلام آباد کی 36 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ پشاور کی 16، سیالکوٹ 13، فیصل آباد 8، ملتان 10، کوئٹہ کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ پاکستان کی 4 دن میں مشرق وسطی کی منسوخ پروازیں 600 سے تجاوزکرگئیں۔

فضا کی مسلسل بندش کے باعث ایران کے ائیرپورٹس کی 1000 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

مشرق وسطی کے 7 بڑے ائیرپورٹس کی 10ہزار پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ اسرائیل کے تل ابیب ائیرپورٹ سے 4 دن میں 1600 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اردن کی 828، بیروت اور حائفہ ائیرپورٹ کی 500 جبکہ دمشق، النجف، بصرہ اور دیگر ائیرپورٹس کی 875 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

آج بھی 8 ملکوں کی فضائی حدود اور فلائٹ آپریشنز بند ہیں۔ دبئی،ابوظبی،شارجہ، دوحہ، کویت، بحرین ائیرپورٹس زیادہ متاثر ہیں۔