پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار سے تجاوز

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی

               
March 3, 2026 · کامرس
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس دوبارہ ایک لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی جس کے باعث انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تیزی کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس چار ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 106 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

کاروباری حلقوں کے مطابق مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے اور مثبت معاشی توقعات کے باعث مارکیٹ میں اعتماد بحال ہوا ہے جس کے اثرات تیزی کی صورت میں سامنے آئے ہیں۔