امریکا کا پاکستان میں تمام ویزہ سروسز 6 مارچ تک منسوخ کرنے کا اعلان

پہلے یہ سروسز 2 مارچ تک معطل کی گئی تھیں تاہم اب اس میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

               
March 3, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ویزہ سروسز 6 مارچ تک منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں قائم سفارت خانے کے ساتھ ساتھ لاہور اور کراچی میں موجود امریکی قونصل خانوں پر بھی لاگو ہوگا۔ اس سے پہلے یہ سروسز 2 مارچ تک معطل کی گئی تھیں تاہم اب اس میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز کراچی میں امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں مظاہرین نے ایرانی سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد قونصل خانوں کا گھیرا کیا تھا۔