پی ٹی آئی قیادت جب تک بہنوں کی غلام رہے گی بات چیت آگے نہیں بڑھے گی،طلال چوہدری
ان سے نہ این آر او پر بات ہوگی نہ ہی سیاسی مقدمات پر ہو گی ، نجی ٹی وی سے گفتگو
فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت جب تک بہنوں کی غلام رہے گی بات چیت آگے نہیں بڑھے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بات چیت سے قبل ان کو پہلے بہنوں کی غلامی سے نکلنا ہوگا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ کتنے بڑے بڑے نام ہیں لیکن بہنیں انہیں توں توں کرکے بات کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا تھا۔ جب تک بہنوں کی غلامی سے نہیں نکلتے، سیاسی پارٹی نہیں بن سکتی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ہم ہر وقت بات چیت کے لیے تیار ہیں، اسپیکر آفس حاضر ہے۔ اگر ان سے بات ہو گی تو صرف پاکستان پر ہو گی۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ان سے نہ این آر او پر بات ہوگی نہ ہی سیاسی مقدمات پر ہو گی۔