عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل، بینائی میں نمایاں بہتری کی تصدیق

معائنے کے دوران بصارت، فنڈوسکوپی، اور آپٹیکل کوہرنس ٹوموگرافی (او سی ٹی) سمیت مختلف ٹیسٹ کیے گئے ، اعلامیہ

               
March 3, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی: آڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ مکمل کیا گیا، میڈیکل بورڈ نے بینائی میں نمایاں بہتری کی تصدیق کردی۔

پمز انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 3 مارچ 2026 کو اڈیالہ جیل میں قائم میڈیکل بورڈ نے سابق وزیرِاعظم کا معائنہ کیا۔ بورڈ میں معروف ماہرینِ امراضِ چشم شامل تھے جنہوں نے اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن کی دوسری خوراک کے بعد فالو اَپ چیک اپ کیا۔

اعلامیے کے مطابق معائنے کے دوران بصارت، فنڈوسکوپی، اور آپٹیکل کوہرنس ٹوموگرافی (او سی ٹی) سمیت مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں قرار دیا ہے کہ مریض کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور موجودہ مرحلے پر بصارت تسلی بخش ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق مزید نگہداشت اور علاج جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ طبی نگرانی بدستور جاری رہے گی۔