مزید 439 پاکستانی چاہ بہار،زاہدان کے راستے تفتان اور گوادر پہنچے
ایران کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے
March 4, 2026 · قومی
ایران کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ مجموعی طور پر مزید 439 پاکستانی شہری چاہ بہار اور زاہدان کے راستے تفتان اور گوادر پہنچے۔
گوادر میں ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ سرحدی پوسٹ گبد ریمدان سے 155 افراد کی واپسی ہوئی جن میں 59 طلبا اور 15 سفارتکار بھی شامل تھے۔
ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوادر نے بتایا کہ اب تک ایران سے مجموعی طور پر 320 افراد گوادر پہنچے۔
ادھر ضلع چاغی کے سرحدی شہر تفتان میں مزید 284 افراد کی ایران سے واپسی ہوئی ہے۔
ایک سرکاری اہلکار کے مطابق تفتان پہنچنے والوں میں 223 طالب علم اور 46 کاروباری شخصیات شامل تھیں۔
ٹیگز: