ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔نواز شریف کا دو ٹوک پیغام

یسے ہی اٹھ کر حملہ کردینااور کسی کے گھر کو جلادینا ،یہ کون سے معاشرے میں ہوتاہے۔گفتگو

               
March 4, 2026 · اہم خبریں

 

سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کا دوٹوک پیغام دیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ ایٹمی ملک ہے اور ہم نے امن کے لیے اسے ایٹمی قوت بنایاتھا،دنیامیں امن قائم ہوناچاہیے۔

 

میڈیاسے گفتگومیں ان کا کہناتھاکہ اسرائیل نے ایران سےزیادتی کی ہے،یہ بہت ظلم ہے،ایسے ہی اٹھ کر حملہ کردینااور کسی کے گھر کو جلادینا ،یہ کون سے معاشرے میں ہوتاہے۔

 

میاں نوازشریف نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔