محمود اچکزئی نے ایران پر بریفنگ میں شرکت سے انکار کی وجہ بتادی
ہم انکاری نہیں، پرائم منسٹر ہائوس بھی جائیں گے۔ ’’ امت ڈیجیٹل‘‘ سے گفتگو
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے بوجوہ ایران پر بریفنگ میں جانے سے انکار کیامیں نے ان سے کہا تھا کہ بہتر یہ ہوگاکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں بریفنگ دی جائے ۔مخصوص لوگوں کو بلانا پارلیمنٹ کی بے توقیر ی ہے۔ہم اتنے کم ظرف تو نہیں کہ ہم اپنے ملک کے خفیہ رازوں پر گلیوں میں بحث کریں گے، میرا خیال ہے ایرانی سفارتخانے میں پاکستان کے بہت کم لوگ گئے ہیں۔ یہ جنگ بڑھے گی تو ہم پھنس جائیں گے۔
محمود اچکزئی نے مزید کہاکہ ہم انکاری نہیںلیکن بہتر ہوگا اس کی ابتدا پارلیمان سے ہو۔پارلیمنٹ سے بڑا کوئی نہیں ۔یہ جتنی طاقت ور ہوگی ،تو ہماراجوبھی سربراہ ہوگا دنیااسے قدر کی نگاہ سے دیکھےگی۔
’’ امت ڈیجیٹل‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ سفارت خانے جن ملکوں میں ہوتے ہیں ان کی ذمہ داری ہوتے ہیں لیکن انسانی جذبات بھی ہیں۔ جب کسی ملک سے ایران کی خودمختاری پر حملے ہوں گے توپھر سفارت خانوں کے خلاف اس کا ردعمل بھی آئے گا۔
محمود اچکزئی کی گفتگو اس وڈیومیں۔