عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، چاندی مہنگی

سونا فی تولہ 10,000 روپے کی کمی سے 539,962 روپے فی تولہ ہو گیا۔

               
March 4, 2026 · کامرس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: بین الاقوامی اور مقامی صرافہ بازاروں میں بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی، جبکہ اس کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 100 ڈالر کی کمی کے بعد 5,172 ڈالر فی اونس پر آگئی۔ اس گراوٹ کا اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا جہاں قیمتیں تیزی سے نیچے گریں۔

ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ 10,000 روپے کی کمی سے 539,962 روپے فی تولہ ہو گیا۔جبکہ10 گرام سونے کی قیمت میں 8,573 روپے کی کمی ہوئی، نئی قیمت 462,930 روپے ہو گئی۔

 چاندیکی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا، نئی قیمت 9,004 روپے فی تولہ ہوگئی ۔ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا، نئی قیمت 7,719 روپے ہو گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق منگل کے روز بھی عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی مضبوطی اور شرح سود میں کمی کے امکانات ختم ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے مالیاتی ضروریات پوری کرنے کے لیے مارچ سے مئی 2026 کے دوران مارکیٹ ٹریژری بلز (MTBs) اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (PIBs) کے ذریعے 6.525 ٹریلین روپے قرض لینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔