برطانوی عدالت نے بھگوڑے یوٹیوبر کی اپیل مسترد کردی
کورٹ آف اپیل نے عادل راجہ کو اپیل کرنے کی اجازت دینے سے ہی انکار کردیا۔
فائل فوٹو
لندن: ریٹائرڈ بریگیڈیئرراشدنصیرکی پاکستان میں مطلوب یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف برطانوی عدالت میں ایک اور کامیابی مل گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کورٹ آف اپیل نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ جج کا فیصلہ صحیح تھا۔
ریٹائرڈ بریگیڈیئرراشدنصیر کے حق میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف کورٹ آف اپیل نے عادل راجہ کو اپیل کرنے کی اجازت دینے سے ہی انکار کردیا۔
کورٹ آف اپیل نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناعی جاری کرنے کی اپیل بھی مسترد کردی،عادل راجہ کی طرف سے کیس میں نئے شواہد پیش کرنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کردیاگیا،کورٹ آف اپیل کے اس فیصلے کے بعد کیس مکمل طور پر ختم ہو گیا۔
عدالت کے فیصلے کے تحت عادل راجا پر 3 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈعائد کیا گیا ہے۔