کیا اسٹیٹ بینک اس سال عید الفطر کے لیے نئے بینک نوٹ جاری کرے گا؟

عید الفطر 2026 کے لیے نئے کرنسی نوٹوں کی عدم دستیابی کے حوالے سے کوئی سرکاری نوٹس یا بیان جاری نہیں کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان

               
March 5, 2026 · کامرس

اسٹیٹ بینک نے عید الفطر کے لیے نئے نوٹ جاری نہ کرنے کی افواہوں کی تردید کر دی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ عید الفطر 2026 کے لیے نئے کرنسی نوٹوں کی عدم دستیابی کے حوالے سے کوئی سرکاری نوٹس یا بیان جاری نہیں کیا گیا۔

بینک کے نمائندے نے کہا کہ اگر ایسا کوئی اعلان ہوتا تو وہ صرف ایک سرکاری پریس ریلیز کے ذریعے عوام اور میڈیا تک پہنچایا جاتا، کیونکہ یہی واحد مستند ذریعہ ہے جس کے ذریعے اسٹیٹ بینک معلومات فراہم کرتا ہے۔

کسی بھی گردشی پیغام یا سوشل میڈیا پوسٹ کی تصدیق نہیں کی جا سکتی جب تک کہ وہ براہِ راست اسٹیٹ بینک کی جانب سے نہ آئے۔ جعلی خطوط اور ایس ایم ایس پیغامات میں کہا گیا تھا کہ نئے نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے اور شہریوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر انحصار کرنا ہوگا، تاہم اسٹیٹ بینک نے اس طرح کے پیغامات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا اور عوام سے کہا کہ وہ غیر تصدیق شدہ اطلاعات پر یقین نہ کریں۔