اے این ایف کی کارروائی، اٹک اور کوئٹہ سے 201 کلو منشیات برآمد
ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
March 5, 2026 · قومی
اینٹی نارکوٹکس فورس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اٹک اور کوئٹہ میں کی گئیں۔ حکام نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 201.2 کلو گرام منشیات قبضے میں لی گئی، جس میں 174 کلو گرام ہیروئن، 25.2 کلو گرام چرس اور 2 کلو گرام آئس شامل ہے۔
ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔