کراچی میں سکیورٹی کے پیش نظر متعدد سڑکیں ٹریفک کے لیے بند
ایم ٹی خان روڈ پر روڈ پر رکاوٹیں لگاکر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے، جس کی وجہ سے یہ روڈ تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے۔
March 5, 2026 · قومی
کراچی میں سکیورٹی خدشات کے باعث شہر کی مختلف اہم سڑکیں عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ایم ٹی خان روڈ پر روڈ پر رکاوٹیں لگاکر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے، جس کی وجہ سے یہ روڈ تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے۔
مزید برآں، پی آئی ڈی سی پل پر کنٹینر لگاکر جناح برج اور مائی کولاچی جانے والی سڑکیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ بوٹ بیسن سے مائی کولاچی روڈ بھی عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند ہے۔
بند سڑکوں کے رہائشیوں کو شناختی دستاویز دکھانے کے بعد ہی عبور کی اجازت دی جاتی ہے، جبکہ باقی شہریوں کے لیے متبادل راستوں کا استعمال ضروری ہے۔