وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات

وفد کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کر رہے تھے، جبکہ وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی بھی شامل تھے۔

               
March 5, 2026 · اہم خبریں

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کر رہے تھے، جبکہ وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطیٰ و خلیج کے موجودہ حالات پر ان کیمرہ بریفنگ دی گئی اور وفد کو پاکستان کی سفارتی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔

ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چودھری بھی شریک تھے۔