لاہور ہائیکورٹ،مس کنڈکٹ کی بنیاد پر تین سول ججز عہدوں سے برطرف

سول جج لاہور نسیم اختر ناز، سول جج راولپنڈی محمد اسلم اور سول جج جہلم سرمد سلیم کو الزامات ثابت ہونے پر ہٹایا گیا

               
March 5, 2026 · قومی

لاہور میں لاہور ہائیکورٹ نے مس کنڈکٹ کی بنیاد پر تین سول ججز کو عہدوں سے برطرف کر دیا۔

رجسٹرار کی جانب سے انتظامی کمیٹی کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج لاہور نسیم اختر ناز، سول جج راولپنڈی محمد اسلم اور سول جج جہلم سرمد سلیم کو الزامات ثابت ہونے پر ہٹایا گیا۔

اس معاملے پر عالیہ نیلم کی ہدایت پر انکوائری کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔