بنوں میں کمسن لڑکی پر مسلح افراد کا بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
متاثرہ لڑکی کو مردانہ حلیہ اپنانے اور لڑکوں کے ساتھ رہنے کے الزام میں اٹھایا گیا اور بہیمانہ تشدد کیا گیا۔پولیس
بنوں: تحصیل ڈومیل کے علاقے زیرکی میں مسلح افراد نے ایک کمسن لڑکی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو مردانہ حلیہ اپنانے اور لڑکوں کے ساتھ رہنے کے الزام میں اٹھایا گیا اور بہیمانہ تشدد کیا گیا۔
یہ رسول ہاشمی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا اسلام نہیں۔
بچی نے جتنا بھی بڑا جرم کیا ہو اس وحشیانہ انداز میں اس کی آبرو ریزی کرنے کا کسی کو حق نہیں۔
کسی نا محرم مرد کا کسی بھی عورت کو زبردستی چھونا بھی اس کی آبروریزی ہے۔ pic.twitter.com/RGIV4rpkRH— Shah Owais Noorani (@iamowaisnoorani) March 4, 2026
وائرل ویڈیو میں لڑکی سے کہا گیا کہ وہ آئندہ اس طرح لڑکوں کے ساتھ نہیں گھومے گی اور گھر سے باہر بھی نہیں نکلے گی۔
پولیس نے بتایا کہ کیس کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں اور تشدد کے مرتکب مسلح افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔