سسرال والوں نے بیوی کا جعلی طلاق نامہ بنا لیا
سسرال والوں نے خاتون کا جعلی طلاق نامہ تیار کروا لیا ، یو سی سیکریٹری کا اعتراف
کراچی میں گرین ٹاؤن یوسی 3 کے دفتر میں نوجوان امت ڈیجٹل کو اپنی روداد سنا رہا ہے جس کی بیوی کا جعلی طلاق نامہ بنا لیا گیا۔ یوسی سیکریٹری انور بھی موجود ہیں۔
کراچی میں ایک ایسی انوکھی یونین کونسل کا انکشاف ہوا ہے جہاں محض چند روپوں کے عوض زندہ انسانوں کو کاغذات میں ‘مردہ’ قرار دے دیا جاتا ہے اور ہنستی بستی شادیوں کو جعلی طلاق ناموں کے ذریعے ختم کر دیا جاتا ہے۔ اس لرزہ خیز گھناؤنے کاروبار کا اعتراف خود موجودہ یو سی سیکریٹری نے کر دیا ہے۔
ایک خاتون کے سسرال والوں نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے اس کا جعلی طلاق نامہ تیار کروا لیا۔ اس جعل سازی کا مقصد خاتون کو اس کے قانونی حقوق سے محروم کرنا یا اسے ازدواجی زندگی سے بے دخل کرنا بتایا جا رہا ہے۔
سسرال والوں نے بیوی کا
جعلی طلاق نامہ بنا لیاکراچی کی ایک انوکھی یوسی جہاں زندہ لوگوں کے ڈیٹھ سرٹیفکیٹ اور جعلی طلاق نامے بنتے ہیں۔
دس سے پندرہ سرٹیفکیٹ کینسل کر چکا ہوں، موجودہ یو سی سیکریٹری
پورے کراچی میں یہ سلسلہ چل رہا ہے، امت ڈیجٹل کے سامنے اعتراف#KarachiGreenTownUC3… pic.twitter.com/VC5QrvRie6— Daily Ummat (@ummatdigitalpk) March 5, 2026
“امت ڈیجیٹل” سے گفتگو کرتے ہوئے متعلقہ یو سی سیکریٹری نے اعتراف کیا کہ یہ غیر قانونی دھندا بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ سیکریٹری کے مطابق وہ اب تک 10 سے 15 ایسے سرٹیفکیٹ کینسل کر چکے ہیں جو ریکارڈ میں جعلی پائے گئے۔
یو سی سیکریٹری کے مطابق یہ سلسلہ صرف ایک یوسی تک محدود نہیں بلکہ پورے کراچی میں یہ کالا کاروبار جڑیں پکڑ چکا ہے۔