افغانستان اور پاکستان کے درمیان جنگ مقدس نہیں ،نورالحق قادری

کشیدگی دراصل خطے میں فساد اور انتشار کا سبب بن سکتی ہے ۔

               
March 5, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

خیبر:سینیٹر پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان جنگ مقدس نہیں، امن ہی اصل راستہ ہے۔

سینیٹر پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان دونوں اسلامی ممالک ہیں، اس لیے ان کے درمیان کسی بھی قسم کی جنگ کو نہ تو جہاد کہا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسے مقدس قرار دیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی کشیدگی دراصل خطے میں فساد اور انتشار کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مذہبی اور سیاسی قائدین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جغرافیائی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور کشیدگی کے بجائے مذاکرات اور مفاہمت کا راستہ اختیار کریں۔

سینیٹر پیر نورالحق قادری کے مطابق اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اس لیے دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان جنگ نہیں بلکہ امن کو فروغ دینا ہی اصل مقدس مقصد ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے امن و استحکام کے لیے مثبت اقدامات اور باہمی احترام ناگزیر ہیں۔