پنڈی گھیب میں گیس لیکج سے خوفناک دھماکہ، 4 نوجوان جاں بحق

2 زخمیوں کو برن سنٹرپمزہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ، ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.

               
March 5, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پنڈیگھیب : گیس لیکج دھماکے کے سبب عمارت کی چھت نیچے گرنے سے 4 نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122 پنڈیگھیب کی ٹیمیوں نے بھرپور طریقے سے ریسکیو آپریشن کرکے 4 نوجوانوں کی لاشیں نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب اور دونوں زخمیوں کو برن سنٹرپمزہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے،دونوں زخمیوں کو تھرڈ ڈگری برن ہیں،جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

تفصیلات کے مطابق،اٹک سے 90کلو میٹر دور پنڈی گھیب کے گنجان آباد رہائشی علاقہ پرانی چوکی پولیس نزد فوجی فانڈیشن ہسپتال پنڈی گھیب کیقریب اظہر ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ کے ساتھ انکی ملکیتی بیٹھک میں انکا بھانجا اور اسکے دوست موجود تھے کہ مبینہ طور پر گیس سلنڈر دھماکے نتیجے میں کمرے کی چھت نیچے آن لگی جسکے نتیجے میں تمام افراد ملبے کے نیچے دب گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 پنڈیگھیب کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پہنچ گئیں، اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن بھرپور طریقے سے کیا گیا ، ریسکیو 1122کے عملہ نے آپریشن کے پہلے مرحلے میں دو کو زندہ اور دو کو شدید زخمی حالات میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کیا جن میں دو جاں بحق شازل ولد خالد ساکن پنڈی گھیب ، ظلہد اور دو زخمیوں میں 25 سالہ دلاور ولد اشرف اور 20 سالہ عارب ولد آصف محمود ساکنائے پنڈی گھیب شامل تھے ،دونوں زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا اور وہاں سے برن سنٹرپمزہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

دونوں زخمیوں کو تھرڈ ڈگری برن ہیں دو افراد ملبے کے نیچے دبے رہے جنہیں ریسکیو 1122کے عملہ نے انتہائی مشکل آپریشن کی مدد سے نکالنے کی کوشش کی ، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ایکسکیویٹر اور شاول کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا عمل جاری رہا ، بھاری اور پختہ چھت گرنے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ریسکیو 1122کے عملہ نے ان دونوں کی لاشیں بھی نکال کر ریسکیو آپریشن مکمل کیا ،گیس لیکج دھماکے کی وجہ سے عمارت کی چھت نیچے گرنے سے چھ نوجوان ملبے میں دب گئے تھے جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران تیسری نعش 20 سالہ محمد حذیفہ بھٹی ولد شوکت محمود بھٹی اور چوتھی نعش 18 سالہ سیف اللہ ولد شوکت اقبال ساکن پنڈی گھیب کی ملبے سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کر دی گئی ،حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی ٹوٹل تعداد 4 ہو چکی ہے جبکہ دو افراد زخمی ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، دونوں زخمیوں کو برن سنٹرپمزہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے ، معائنے کے بعد نعشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنڈی گھیب میں گیس لیکج سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز  نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔