جنگ کے دوران پیٹرول کتنا ملے گا؟ حکومتی رکن اسمبلی نے پالیسی بتادی

حکومت پیٹرول کی کھپت کم کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کر سکتی ہے، مسلم لیگ (ن) کی رہنما زیب جعفر کی امت ڈیجٹل سے گفتگو

               
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی زیب جعفر نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور اس کے پاکستان پر اثرات کے حوالے سے اہم اشارے دیے ہیں۔

“امت ڈیجیٹل” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔

زیب جعفر کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھنے کے خدشات کے پیشِ نظر حکومت پیٹرول کی کھپت کم کرنے کے لیے آگاہی مہم شروع کر سکتی ہے۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ پیٹرول بچانے کے لیے حکومت دوبارہ ‘ای اسکولنگ’ (آن لائن کلاسز) اور دفاتر کو آن لائن شفٹ کرنے (ورک فرام ہوم) جیسی پالیسی اپنا سکتی ہے، جیسا کہ کووڈ کے دور میں کیا گیا تھا۔

زیب جعفر نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر وزیرِ اعظم نے فوری طور پر کل جماعتی کانفرنس (APC) بلائی تاکہ سب کی مشاورت سے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان واحد مسلم ایٹمی طاقت اور ایران کا ہمسایہ ہونے کے ناطے خطے میں ‘بڑے بھائی’ کا کردار ادا کر رہا ہے تاکہ امن قائم کیا جا سکے اور جنگ کے اثرات سے بچا جا سکے۔

نے خبردار کیا کہ اگر یہ جنگ ختم نہ ہوئی تو اس کے اثرات پوری دنیا کو بھگتنے پڑیں گے، اسی لیے حکومت اپنے ذخائر کو محفوظ رکھنے کے لیے پیشگی اقدامات کر رہی ہے۔