مکران کوسٹل ہائی وے پر دو گاڑیوں میں ٹکر 7افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے،خاتون سمیت 8افراد زخمی ہوگئے

               
March 7, 2026 · قومی

مکران کوسٹل ہائی وے پر دو گاڑیوں میں ٹکر کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور 8افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ منیجی کے مقام پر ہوا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے،خاتون سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔

ایس پی کوسٹل ہائی وے کے مطابق حادثہ خراب باؤزر سڑک پر کھڑا ہونے پیش آیا،کوسٹل ہائی وے پولیس نے جاں بحق اور زخمیوں کو اورماڑہ اسپتال منتقل کیا ہے۔