عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ
آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد خام تیل کی قیمت 9 فیصد تک بڑھ گئی
March 7, 2026 · کامرس
مشرق وسطی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں 10 ڈالر کا اچانک اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے، جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 91.27 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 7.40ڈالر اضافہ ہوا،برینٹ کروڈکی قیمت 92.87ڈالرفی بیرل ہوگئی،امریکہ کی آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد خام تیل کی قیمت 9 فیصد تک بڑھ گئی ہے,خال تیل کی قیمت میں 2020 کے بعد اتنا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ٹیگز: