سیالکوٹ میں کین میں پیٹرول نہ دینے پر فائرنگ۔پمپ ملازم جاں بحق
اضافی کین میں 10 لیٹر پیٹرول بھرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ پمپ انتظامیہ کا انکار
March 7, 2026 · قومی
چاروں لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، فائل فوٹو
سیالکوٹ کے علاقے حاجی پورہ روڈ پر واقع ایک پیٹرول پمپ پر کین میں پیٹرول دینے سے انکار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پمپ کا ایک ملازم جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی میں پیٹرول ڈلوانے کے بعد اضافی طور پر کین میں 10 لیٹر پیٹرول بھرنے کا مطالبہ کر رہے تھے تاہم پمپ انتظامیہ نے حفاظتی قواعد کے باعث کین میں پیٹرول دینے سے انکار کردیا۔
انکار پر ملزمان مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پمپ پر موجود عملے پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملازم موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ٹیگز: