ایران سے بھاگنے کے بعد امریکی بحری بیڑے جیرالڈ فورڈ نے کہاں پناہ لی؟

اگلا متوقع طیارہ بردار جہازیوایس ایس جارج بش اپنی تیاری مکمل کر چکا ہے

               
March 7, 2026 · امت خاص

 

امریکی بحری بیڑہ ایران سے فرار ہونے کے بعد سویزپارچلاگیا۔پینٹاگون سے جاری تصاویر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازجیرالڈ فورڈکو جمعرات کے روز نہر سویز سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 

یہ سفر بحریہ کے اس جدید ترین طیارہ بردار جہاز کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے اس علاقے میں لے گیاجہاںحوثیوں نے گزشتہ اڑھائی سال میں امریکی جنگی اور تجارتی جہازوں پر حملے کیے ہیں۔ ہفتے کے روز ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے حوثیوں نے ایران کی حمایت کا اظہار تو کیا ہے، لیکن ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ بحری جہاز رانی پر اپنے حملے دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا نہیں۔

اس لحاظ سے فی الحال جیرالڈفورڈ ایک محفوظ پناہ گاہ میں ہے۔

 

28 دنوں کے دوران، کیریئر ایئر ونگ 7 نے1586پروازیںکیں، جن میں دن کے وقت 693 اور رات کے وقت 682 کامیاب لینڈنگز شامل تھیں۔

 

اسی دوران، بحریہ نے اعلان کیا کہ امریکہ سے روانہ ہونے والا اگلا متوقع طیارہ بردار جہازیوایس ایس جارج بش اپنی تیاری مکمل کر چکا ہے۔ اس کے حفاظتی دستوں اور فضائی ونگ نے وہ جامع تربیتی مشق مکمل کر لی ہے جو کسی بھی کیریئر اسٹرائیک گروپ کے لیے قومی ذمہ داریوں کی انجام دہی سے پہلے ضروری ہوتی ہے۔

 

امریکی فلیٹ فورسز کے مطابق، یوایس ایس بش کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن رابرٹ بیبیو نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے ساتھی سروس ممبرز اس وقت خطرے میں کام کر رہے ہیں۔ ہمارا کام یہ یقینی بنانا ہے کہ جب انہیں ہماری ضرورت ہوچاہے وہ فضائی برتری، حملے، یا الیکٹرانک وارفیئر کے لیے ہوہم فوری طور پر خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں۔

 

فوجی ساز و سامان کے لحاظ سےامریکی جنگی مشن 2003کے آپریشن عراقی فریڈم سے کم ہے۔تب، چھ کیریئرلڑاکا گروپس اور اضافی حملہ آور بحری جہاز براہ راست ابتدائی فضائی حملوںمیں شامل تھے۔

 

ایران کے ساتھ جنگ کے لیے خطے میں صرف 2کیریئر اسٹرائیک گروپس لائے گئے ۔ ان میں سے فورڈبحیرہ احمرچلاگیا، اور ابراہم لنکن بحیرہ عرب میں موجود ہے۔