مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی تاریخی اضافہ کر دیا گیا
130روپے 8پیسے فی لیٹر مہنگا۔ اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 188روپے 73پیسے تھی۔
March 7, 2026 · کامرس
حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا،مٹی کا تیل 130روپے 8پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 318روپے 81پیسے فی لیٹر ہوگئی،جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 188روپے 73پیسے تھی۔اس سے قبل گذشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55روپے فی لیٹر کا تاریخی اضافہ کیا تھا۔