جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ

9 مارچ سے رمضان المبارک کے اختتام تک یونیورسٹی کی تمام مارننگ کلاسز آن لائن منعقد کی جائیں گی۔

               
March 7, 2026 · قومی

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران طلبہ کی سہولت کے پیش نظر صبح کی کلاسز آن لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مارچ سے رمضان المبارک کے اختتام تک یونیورسٹی کی تمام مارننگ کلاسز آن لائن منعقد کی جائیں گی۔

 

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ کو درپیش ممکنہ سفری مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

 

یونیورسٹی حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے،

 

جس کی وجہ سے طلبہ کو آمد و رفت میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔ اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وائس چانسلر کی منظوری سے کیا گیا ہے

 

اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو پیشگی آگاہی مل سکے۔