بریکنگ ایران نےہرمزگان میں اسرائیل کا ڈرون گرا دیا

گرایا جانے والا ڈرون اسرائیل کا جدید جاسوس طیارہ تھا جو مبینہ طور پر ایرانی حدود کے قریب نگرانی کی کارروائی انجام دے رہا تھا۔

               
March 7, 2026 · Live

پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی ایران کے صوبے ہر مزگان میں ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈرون ساحلی علاقے کے قریب پرواز کر رہا تھا جسے فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق گرایا جانے والا ڈرون اسرائیل کا جدید جاسوس طیارہ تھا جو مبینہ طور پر ایرانی حدود کے قریب نگرانی کی کارروائی انجام دے رہا تھا۔

دوسری جانب خلیج فارس میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح شمالی خلیج فارس میں ایک امریکی آئل ٹینکر کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی حکام پہلے ہی آبنائے ہرمز کو امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک کے جہازوں کے لیے نو گو زون قرار دے چکے ہیں۔

صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے اور بیشتر آئل ٹینکرز نے اس راستے سے گزرنا عارضی طور پر روک دیا ہے۔