جنوبی وزیرستان: وانا رستم بازار میں دھماکہ،10افراد جاںبحق
محفوظ مقامات پر رہیں اور کسی مشکوک چیز کے قریب نہ جائیں۔
جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں مرزا عالم پٹرول پمپ کے قریب دھماکہ ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 شہری زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب رمضان المبارک کی افطاری کے لیے لوگ خریداری میں مصروف تھے، جس کی وجہ سے زیادہ تعداد میں شہری متاثر ہوئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دھماکے کی سخت مذمت کی وزیرداخلہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دے رہی ہے۔