پاک-افغان سرحد پر آپریشن“غضب للحق”جاری،افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ

آپریشن “غضب للحق” اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا اور سیکیورٹی فورسز امن قائم رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔ پاک فوج

               
March 7, 2026 · اہم خبریں
پاک-افغان سرحد پر آپریشن“غضب للحق”جاری،افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ

پاک-افغان سرحدی علاقوں میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن “غضب للحق” جاری ہے۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی زمینی اور فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئیں اور کئی افغان طالبان ہلاک ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی کے دوران افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا اور وہ اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پاک فوج کی مؤثر حکمت عملی کی وجہ سے دشمن کے عناصر پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی طاقت ور اور بھرپور کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان فورسز کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔ آپریشن کے دوران باقی شدت پسند اپنے مورچے چھوڑ کر بھاگ گئے۔

پاک فوج نے کہا ہے کہ آپریشن “غضب للحق” اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا اور سیکیورٹی فورسز سرحدی علاقوں میں امن قائم رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔