جنگ کا دوسرا ہفتہ- 8 سے 16 مارچ: آبنائے ہرمز کی بندش امریکہ کیلئے مشکل بن گئی

ایران کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کی تازہ ترین معلومات

               
March 8, 2026 · Live

فجیرہ بندرگاہ پر ہفتہ 14 مارچ کو حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے

Thursday, 12 March 2026 – 23:33 #

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تردید کر دی

تہران: ایرانی نائب وزیرِ خارجہ ماجد تخت روانچی نے ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تردید کی ہے۔

اس سے قبل امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کچھ ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے جو اس مقصد کے لیے وہاں موجود تھیں۔

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ’کچھ ممالک نے ہم سے آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے بات چیت کی تھی اور ہم نے ان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔‘

تاہم ان کا کہنا تھا کہ جن ممالک نے ایران کے خلاف ’جارحیت میں حصہ‘ لیا انھیں ’یہاں سے گزرنے کا فائدہ نہیں دیا جائے گا۔‘

ماجد تخت روانچی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومت یہ یقینی بنانا چاہتی ہے کہ جنگ کو دوبارہ ان پر ’مسلط‘ نہ کیا جا سکے۔

’جب گذشتہ برس جون میں جنگ شروع ہوئی تو 12 دن کے بعد حملے بند ہو گئے تھا لیکن پھر آٹھ، نو مہینے بعد انھوں (امریکہ اور اسرائیل) نے خود کو یکجا کیا اور دوبارہ حملے کیے۔‘

Thursday, 12 March 2026 – 23:28 #
متحدہ عرب امارت میں زائد المعیاد ویزے کے حامل افراد کیلیے خوشخبری

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے زائد المعیاد ویزے کے حامل افراد کے لیے نرمی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان سمیت دیگر بیرون ملک مقیم افراد کو امارات واپسی کی اجازت دے دی ہے۔

ترجمان متحدہ عرب کے مطابق ایکسپائر ریزیڈنسی والوں کو واپسی کی اجازت دی گئی ہے، جس کے تحت پاکستان سمیت بیرون ملک مقیم رہائشی متحدہ عرب امارات واپس آسکیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ نئے فیصلے کے تحت متحدہ عرب امارات میں نئے ویزے کے بغیر داخلہ ممکن ہوگا اور رپورٹ کے مطابق فیڈرل اتھارٹی فارآئیڈنٹیٹی سیٹزن شپ،کسٹم اینڈ پورٹ سیکیورٹی نے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق نئے احکامات کے تحت ایکسپائر ریزیڈنسی والوں کے لیے سہولت اور قوانین میں نرمی کی گئی ہے، بیرون ملک پھنسے ہوئے رہائشی امارات واپس آ سکیں گے۔

Thursday, 12 March 2026 – 23:24 #
برطانیہ اور یورپی ممالک کو بھی بحرانی کیفیت کا سامنا,برطانیہ میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا

لندن: برطانیہ اور یورپی ممالک کو بھی بحرانی کیفیت کا سامنا,برطانیہ میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگاہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باعث جہاں خلیجی ممالک، پاکستان اور انڈونیشیا وغیرہ متاثر ہوئے ہیں وہیں برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کو بھی بحرانی کیفیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایران جنگ کے باعث 2022ء کے بعد پہلی مرتبہ لوگ بلند ترین پیٹرول کی قیمتیں ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریژری کے او بی آر واچ ڈاگ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر تیل اور گیس کی قیمتیں موجودہ سطح پر رہیں تو سال کے آخر تک افراط زر 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

پروفیسر ڈیوڈ میلز نے خبردار کیا کہ اگر توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ نہ رکا تو اثرات افراط زر پر براہ راست مرتب ہونگے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پیٹرول کی قیمت ایک ہفتے میں 3.5p اضافے سے 135.67p فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل 6.9p سے 149.01p تک بڑھ گیا ہے۔

Thursday, 12 March 2026 – 22:31 #
شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی اہلیہ زندہ ہیں،ایرانی میڈیا

تہران: ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہید ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی اہلیہ منصورہ باغزادہ زندہ ہیں، شہید خامنہ ای کی اہلیہ کی وفات کی خبریں غلط تھیں۔

خیال رہے کہ 28 دسمبر کو امریکا اور اسرائیل نے ایران پر مشترکہ حملے میں آیت اللّہ خامنہ ای کو ان کے اہلخانہ اور دیگر کے ہمراہ شہید کردیا تھا، جس کے بعد آیت اللّٰہ خامنہ ای کی اہلیہ کی شہادت کی خبر بھی سامنے آئی تھی۔ تاہم اب ایرانی میڈیا نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔
ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر کی اہلیہ منصورہ باغزادہ امریکی حملے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔

Thursday, 12 March 2026 – 22:26 #

امریکا نے 4 جدید فوجی ڈرون چوری ہونے پر ملزم کو پکڑنے کیلئے عوام سے مدد مانگ لی

واشنگٹن: امریکا نے 4 جدید فوجی ڈرون چوری ہونے پر ملزم کو پکڑنے کیلئے عوام سے مدد مانگ لی، یہ ڈرون ریاست کینٹکی میں واقع فوجی اڈے سے چوری ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی فوج 4 ماہ سے ڈرون چوری کرنے والوں کی تلاش میں تھی، ناکامی پر عوام سے مدد کی اپیل کردی اور ملزم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

ڈرون 21 سے 24 نومبر 2025 کے درمیان ایک فوجی عمارت سے غائب ہوئے، جو عموماً نگرانی، جاسوسی اور فوجی مشنز میں استعمال ہوتے ہیں، ان کی قیمت لاکھوں ڈالر تک ہوسکتی ہے۔

امریکی فوج نےچوروں کی معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 5 ہزار ڈالر انعام مقرر کیا ہے۔

Thursday, 12 March 2026 – 22:25 #
امریکی طیارہ بردار جہاز جیرالڈ پر آتشزدگی، 2 فوجی زخمی ہوگئے، سینٹ کام

واشنگٹن: امریکی نیول فورسز سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز جیرالڈ پر آج آگ لگ گئی تھی، جس میں دو فوجی زخمی بھی ہوگئے۔

امریکی سینٹ کام نے کہا کہ امریکی بحری بیڑے کے لانڈری والے حصے میں آگ لگی تھی۔امریکی سینٹ کام نے اس آتشزدگی کو جنگی صورتحال سے بری قرار دیتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی کوئی جنگی وجہ نہیں تھی، آگ پر قابو پا لیا گیا۔

بیان میں امریکی سینٹ کام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے سے 2 امریکی سیلرز زخمی ہوئے ہیں، زخم جان لیوا نہیں۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق امریکی بحری بیڑہ بحیرہ احمر میں مکمل طور پر فعال ہے۔

Thursday, 12 March 2026 – 22:11 #
بحرین کا وزٹ ویزا ہولڈرز کیلئے اہم اعلان

مانامہ: بحرین نےوزٹ ویزا ہولڈرز کیلئے اہم اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ کشیدگی اور امریکہ، اسرائیل، ایران جنگ کے باعث بحرین نے ہر قسم کے وزٹ ویزا ہولڈرز کیلئے نرمی کا اعلان کردیا ہے ۔

بحرین کی وزارتِ داخلہ کے تحت کام کرنے والے ادارے قومی پاسپورٹ اور رہائشی افیئرز نے موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث وزٹ ویزا رکھنے والوں کے لیے غیر معمولی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جن کے وزٹ ویزا 28 فروری 2026 تک مؤثر تھے مگر وہ پروازوں کی منسوخی یا غیر معمولی حالات کے باعث بحرین سفر نہیں کر سکے، ان کے ویزوں کی مدت میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی جائے گی۔

ویزے کی مدت ختم ہونے والے مسافروں کو ملک سے تاخیر سے روانگی پر عائد ہونے والے جرمانوں سے استثنیٰ دیا جائے گا، یہ رعایت فضائی حدود دوبارہ کھلنے کے بعد 1 ماہ تک برقرار رہے گی۔

Thursday, 12 March 2026 – 21:32 #
ایرانی ڈرونز سے امریکی سر زمین کو ’کوئی خطرہ‘ نہیں , وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی سر زمین کو ایرانی ڈرونز سے ’کوئی خطرہ‘ نہیں ہے۔

یہ بیان اے بی سی نیوز کی اس خبر کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایف بی آئی نے کیلیفورنیا پولیس ڈیپارٹمنٹس کو ایران کے ممکنہ جوابی حملوں سے خبردار کیا ہے۔ خبر میں درج تھا کہ امریکی حملوں کے جواب میں ایران امریکہ کے مغربی ساحل کے قریب کسی بحری جہاز سے ’ڈرون حملے‘ کر سکتا ہے۔

لیویٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: ’انھوں (اے بی سی نیوز) نے ایسا ایک ای میل کی بنیاد پر لکھا جو کیلیفورنیا میں قانون نافذ کرنے والے ایک مقامی ادارے کو بھیجی گئی تھی۔ اور یہ ای میل واحد، غیر مصدقہ اطلاع پر مبنی تھی۔‘

انھوں نے مزید لکھا: ’واضح رہے کہ ہماری سر زمین کو ایران سے کوئی خطرہ نہ اب ہے نہ پہلے کبھی تھا۔‘

گذشتہ روز کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسوم نے کہا تھا کہ وہ اس وقت ریاست کے لیے ’کسی بھی فوری خطرے‘ سے آگاہ نہیں ہیں تاہم سکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام کے ساتھ ’مسلسل رابطے‘ میں ہیں۔

Thursday, 12 March 2026 – 20:56 #
بجلی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا، علی لاریجانی

تہران : ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا۔

اپنے بیان میں سینئر ایرانی رہنما علی لاریجانی نے کہا کہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایک گھنٹے میں ایران کے بجلی نیٹ ورک کو ختم کر سکتے ہیں، لیکن ایسا نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ ایسا کرتے ہیں تو پورے خطے میں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں اندھیرا چھا جائے گا۔ اندھیرا امریکی فوجیوں کا شکار کرنے کا کافی اچھا موقع فراہم کرتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی بجلی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔

Thursday, 12 March 2026 – 20:47 #
قطری دفاعی نظام نے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا، وزارت دفاع

دوحہ: قطری وزارت دفاع نے کہا ہے کہ قطری دفاعی نظام نے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے بدھ کے روز قطر پر 9 بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا، قطری دفاعی نظام نے 8 بلیسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا، ایک میزائل غیر گنجان علاقہ میں گرا۔

دوسری جانب کویتی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو متعدد ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے، ڈرون حملے میں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صرف مالی نقصان ہوا ہے۔
یرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں امریکی فوجی اہلکاروں کی رہائش گاہ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

ادھر عراقی شہر اربیل کے حریر فوجی ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ ہوا ہے، ایئرپورٹ سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔

اٹلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کے کردستان ریجن میں اطالوی فوجی اڈے پر حملہ ہوا ہے، کردستان ریجن میں اطالوی فوجی اڈے پر حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

Thursday, 12 March 2026 – 19:59 #
تیل کی قیمتوں میں اضافہ امریکا کے لیے نفع بخش ہے ، ٹرمپ کی عجیب منطق

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا  ہے  کہ ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دوں گا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر  نے ایران کو بدی کی سلطنت بھی قرار دیا۔

ایران میں نئے رہبرِ اعلیٰ کے پہلے بیان کے نشر ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی ردِعمل سامنے آیا ہے جنھوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’عالمی توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے امریکہ کو کافی فائدہ ہوا ہے۔‘

انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ’امریکہ دنیا میں سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے۔ اس لیے جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ہم بہت زیادہ پیسہ کماتے ہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’ایک صدر کے طور پر میرے لیے اس سے کہیں زیادہ اہم اور دلچسپی کی بات یہ ہے کہ ایک ’شرپسند سلطنت‘ یعنی ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جائے کیونکہ وہ مشرقِ وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کو تباہ کر سکتا ہے اور میں کبھی ایسا نہیں ہونے دوں گا۔‘

Thursday, 12 March 2026 – 19:21 #
پی این ایس سی کے دو جہاز آبنائے ہرمز میں پھنس گئے

اسلام آباد: پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے دو جہاز آبنائے ہرمز میں پھنس گئے۔ وزارت میری ٹائم نے وزارت خارجہ سے ہنگامی رابطہ کرلیا۔

وزیر میری ٹائم جنید چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ ایرانی حکام سے پاکستانی جہازوں کی حفاظتی راہداری دینےکی بات کی جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ دفاعی اور عسکری حکام ایرانی ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں، آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ رابطوں بارے میں حتمی تصدیق نہیں کرسکتے۔
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ 2 جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں، کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ پیٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انہوں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خلیجی ممالک سے کروڈ آئل درآمد کرتا ہے، آبنائے ہرمز سے کروڈ آئل 4 سے 5 دن میں پہنچتا ہے اب سعودی عرب ینبو بندرگاہ سے پاکستان کو تیل فراہم کرے گا اور جو 15 سے 20 روز میں پاکستان پہنچے گا۔ پی این ایس سی کے 2 جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں، اب سعودی عرب سے تیل بردار جہاز عمان پہنچے گا اور ریفائنریز 15 سے 20 روز میں تیل سپلائی کرنے کے قابل ہو سکیں گی۔

بریکنگ | Thursday, 12 March 2026 – 19:16 #
ایرانی سپریم لیڈر کا پہلا خطاب سامنے آگیا
ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پہلے عوامی خطاب میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش دشمن پر دباؤ ڈالنے کا مؤثر ہتھیار ہے اور اسے جاری رکھا جائے گا، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں 56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ اگر امریکی فوجی اڈے بند نہ کیے گئے تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے شہداء کے خون کا بدلہ لینے سے پیچھے نہیں ہٹے گا… مزید پڑھیں
Thursday, 12 March 2026 – 19:14 #
پاسدارانِ انقلاب کا عراق اور متحدہ عرب امارات میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے متحدہ عرب امارات اور عراق میں امریکی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ’انھوں نے یو اے ای، عراق اور کویت میں امریکی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔‘

پاسدارانِ انقلاب نے اپنی ویب سائٹ ’سپاہ نیوز‘ پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ

’دبئی کے شیخ زاید روڈ پر امریکی افواج کے زیرِ استعمال ایک اہم مقام اور کویت کے احمد الجابر ایئرپورٹ میں امریکی افواج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’امریکہ کے میرینز یعنی بحریہ کے دستوں کی رہائش گاہ، جو الظفرہ ایئر بیس، متحدہ عرب امارات میں ہے، اور عراق میں امریکی متحرک اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔‘

Thursday, 12 March 2026 – 19:05 #
امریکہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے! آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی دینے سے انکار

واشنگٹن: امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی بحریہ فی الوقت آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) سے گزرنے والے تیل بردار بحری جہازوں (Tankers) کو حفاظتی حصار یا ‘ایسکارٹ’ فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
کرس رائٹ نے سی این بی سی (CNBC) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کی تمام تر توجہ اس وقت ایران کی جارحانہ صلاحیتوں اور ان کو مدد فراہم کرنے والی صنعتوں کو تباہ کرنے پر مرکوز ہے۔
نہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا عمل جلد شروع ہو جائے گا، لیکن “یہ ابھی نہیں ہو سکتا کیونکہ ہم فی الحال اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔”
وزیرِ توانائی کے مطابق، امریکی بحریہ رواں ماہ کے آخر تک اس قابل ہو سکتی ہے کہ وہ تجارتی جہازوں کی حفاظت کے لیے آپریشن شروع کر سکے، اور اس حوالے سے دفاعی حکام کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی تصادم کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ آبنائے ہرمز عالمی تجارت بالخصوص تیل کی ترسیل کے لیے دنیا کی اہم ترین گزرگاہ ہے، جہاں سے دنیا کے کل تیل کا تقریباً 20 فیصد گزرتا ہے۔

Thursday, 12 March 2026 – 18:10 #
ایران نے بھارتی آئل ٹینکر تباہ کردیا
مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک بھارتی آئل ٹینکر کو تباہ کر دیا ہے۔ بھارتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایران نے پہلے ٹینکر کو گزرنے کی اجازت دی اور پھر تباہ کردیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب عراقی شہر بصرہ کے قریب خلیج کے پانیوں میں بحری آئل ٹینکر وشنو کو نشانہ بنایا۔ حملے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہوگیا۔ شروع میں اسے امریکی آئل ٹینکر قرار دیا گیا تاہم جمعرات کو بھارتی وزارت خارجہ نے ٹینکر کے بھارت سے تعلق کو تسلیم کرلیا۔ ٹینکر پر مارشل… مزید پڑھیں
Thursday, 12 March 2026 – 17:55 #
نئے رہبرِ اعلیٰ کا پہلا پیغام جلد جاری کیا جائے گا: ایرانی سرکاری میڈیا

تہران: ایرانی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا پیغام جلد جاری کیا جائے گا۔

ٹیلیگرام پر ایرانی سرکاری ٹی وی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یہ پہلا سٹریٹیجک پیغام سات اہم نکات یا حصوں پر مشتمل ہوگا جن میں ’سابق رہبرِ انقلاب کا ذکر ہوگا، عوام کے کردار اور ذمہ داریوں، مسلح افواج، حکومتی اداروں، مزاحمتی محاذ، خطے کے ممالک اور دشمنوں کا مقابلہ کرنے سے متعلق اہم باتیں شامل ہوں گیں۔‘

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ پیغام ویڈیو کی شکل میں جاری کیا جائے گا یا تحریری بیان کے طور پر اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ اسے کب جاری کیا جائے گا۔

Thursday, 12 March 2026 – 17:44 #
ایرانی جزائر پر جارحیت ہوئی تو خلیج فارس کو خون سے بھر دیں گے ،اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران : ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ’ایرانی جزائر کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی۔‘

ایکس پر جاری ایک بیان میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے اسرائیل اور امریکہ پر شدید الفاظ میں تنقید کی انھوں نے اپنے بیان میں لکھا کہ ’وطن یا موت!، ایرانی جزائر کے خلاف کسی بھی جارحیت سے صبر کے تمام ضبط ٹوٹ جائیں گے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’اگر ایرانی جزائر کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی ہوئی تو ہم خلیج فارس کو حملہ آوروں کے خون سے بھر دیں گے۔‘

ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا اپنے پیغام کے آخر پر کہا تھا کہ ’ایرانی جزائر پر کارروائی اور اس کے جواب میں جتنے بھی امریکی فوجیوں کی جانیں گئیں تو کی ذمہ داری امریکی صدر ٹرمپ کے سر ہوگی۔‘

Thursday, 12 March 2026 – 17:41 #
پاسدارانِ انقلاب کا خلیج میں امریکی تیل بردار بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران:ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انھوں نے خلیج میں ایک امریکی جہاز پر حملہ کیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق جمعرات کی صبح خلیج میں ایک امریکی ملکیت کے جہاز پر حملہ پاسدارانِ انقلاب نے کیا۔

پاسدارانِ انقلاب سے منسلک خبر رساں ادارے فارس کا کہنا ہے کہ ’عراقی پانیوں میں بصرہ کے قریب دو تیل بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سے ایک ’سیف سی وشنو‘ ہے جس کی ملکیت امریکہ کے پاس ہے اور اور دوسرا ’مارشل آئی لینڈز‘ کے پرچم کے تحت چلتا ہے۔‘

خبر رساں ادارے فارس کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے کہ جس کے بارے میں اُن کا دعویٰ ہے کہ اس میں ’سیف سی وشنو‘ پر حملہ اور اس کے بعد اس میں لگنے والی آگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے انڈین حکام نے کہا تھا کہ ’سیف سی وشنو‘ کو ایک سفید رنگ کی بغیر پائلٹ تیز رفتار کشتی نے نشانہ بنایا جس میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔ یہ کشتی جہاز سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں جہاز میں ایک دھماکے کے بعد شدید آگ لگ گئی۔‘

خبر رساں ادارے فارس کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ ’اس حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ باقی عملے کو بچا لیا گیا۔

Thursday, 12 March 2026 – 17:22 #
ایل این جی کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد: ایل این جی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ۔
ایل این جی کی قیمت میں 2.26 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ ہوگیا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 2.26 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگیا۔

سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 2.22 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔
سوئی ناردرن کےلیے ایل این جی کی نئی قیمت 13.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کےلیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.53 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

Thursday, 12 March 2026 – 17:16 #
تیل کا موجودہ عالمی بحران 1973 سے بھی زیادہ سنگین
بین الاقوامی توانائی ایجنسی (IEA) نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ جنگ عالمی تیل کی منڈی کی تاریخ میں سپلائی کے “سب سے بڑے تعطل” کا باعث بن رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال 1970 کی دہائی کے اس مشہور تیل کے بحران کی یاد تازہ کر رہی ہے جس نے دنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا تھا، بلکہ موجودہ اعداد و شمار اس سے بھی زیادہ خطرناک تصویر پیش کر رہے ہیں۔ سپلائی میں ریکارڈ کمی IEA کی مارکیٹ رپورٹ کے مطابق، خام تیل کی پیداوار میں اس وقت یومیہ کم از… مزید پڑھیں
Thursday, 12 March 2026 – 17:01 #
چین نے ریفائنڈ ایندھن کی برآمدات پر فوری پابندی لگا دی

بیجنگ:چین نے ریفائنڈ ایندھن کی برآمدات پر فوری پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق اس پابندی کا مقصد ایران جنگ کے باعث ممکنہ داخلی ایندھن کی قلت کو دور کرنا بتایا جا رہا ہے۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ ایندھن برآمدات پر پابندی کا حکم نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے جاری کیا، اس حکم میں پیٹرول، ڈیزل اور ایوی ایشن فیول کی ترسیل بھی شامل ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق چین کے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے اس پابندی پر براہ راست کوئی ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔ اس اقدام کے عالمی ایندھن مارکیٹ پر اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

Thursday, 12 March 2026 – 16:52 #
ایران کی جنگ اورٹرمپ کے سامنے 3 مشکل آپشنز
  ایران کی جنگ نے مشرق وسطیٰ کو ایک اہم موڑ پرلاکھڑاکیاہے۔ دہائیوں میں پہلی بار، دبئی اور دوحہ جیسے خلیجی شہروں کو اپنے معاشی استحکام کے لیے خطرات کا سامنا ہے، جن کا انحصار عالمی منڈیوں تک رسائی اور مستحکم تجارت پر ہے۔ فضائی حدود کی پابندیوں اور علاقائی تنازعات نے ایئر لائنز کو روٹس تبدیل کرنے یاپروازیں روکنے مجبور کیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار اب خطے کی سرمایہ کاری کے تحفظ پر سوال اٹھا رہے ہیں۔   یہ جنگ خلیجی ریاستوں کے اقتصادی ماڈل کو چیلنج کر رہی ہے، جو گزشتہ 20 سال میں تیار کیا گیا… مزید پڑھیں
Thursday, 12 March 2026 – 16:48 #
ایران کے جوہری ہتھیار بنانے والے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا: اسرائیل کا دعویٰ

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ’گذشتہ دنوں کے دوران‘ کیے گئے حملوں میں اس نے تہران میں ’جوہری ہتھیار بنانے والے کمپاؤنڈ‘ کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق: ’ایرانی حکومت جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو جدید بنانے کے لیے تالیغان کمپاؤنڈ کو استعمال کر رہی تھی۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے مطابق سنہ 2000 کی دہائی میں اس مقام کو دھماکہ خیز مواد بنانے اور ’خفیہ جوہری ہتھیار تیار کرنے کے‘ تجربات کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

ٹیلی گرام پر جاری بیان میں آئی ڈی ایف نے کہا کہ جون 2025 میں ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملوں نے اس پروگرام کو ’خاصا نقصان‘ پہنچایا تھا۔

بیان میں کہا گیا: ’آئی ڈی ایف نے حال ہی میں نشاندہی کی ہے کہ اکتوبر 2024 میں نشانہ بنائے جانے کے بعد ایرانی حکومت نے اس کمپاؤنڈ کی بحالی کے اقدامات کیے۔‘

واضح رہے کہ ایران بارہا اس بات کی تردید کر چکا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پر امن مقاصد کے لیے ہے۔ تاہم جوہری ہتھیار نہ رکھنے والے ممالک میں سے ایران وہ واحد ملک ہے جس نے تقریباً ہتھیار بنانے کے لیے درکار سطح تک یورینیم افزودہ کر لیا ہے۔

Thursday, 12 March 2026 – 16:32 #
ایران سے جنگ پر امریکی لاگت کا تخمینہ 50 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے عہدیداروں نے اس ہفتے کانگریس کی بریفنگ کے دوران اندازہ لگایا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے پہلے چھ دنوں میں امریکہ کو کم از کم 11 اعشاریہ 3ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، اس معاملے سے واقف ایک ذریعے نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا۔

سینیٹرز کے لیے بند کمرہ بریفنگ سے حاصل اعداد و شمار میں جنگ کی پوری لاگت شامل نہیں تھی، لیکن قانون سازوں کو فراہم کی گئی کیونکہ انہوں نے اس کا تقاضا کیا تھا۔

متعدد قانون سازوں کے مطابق وائٹ ہاؤس جلد ہی جنگ کے لیے اضافی فنڈنگ کے لیے کانگریس کو درخواست جمع کرائے گا۔ کچھ حکام نے کہا ہے کہ درخواست 50ارب ڈالر کی ہو سکتی ہے، دوسروں نے کم تخمینہ کم لگایا۔

Thursday, 12 March 2026 – 16:23 #
امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرزنے ایرانی سکول پر حملے سے متعلق جواب مانگ لیے

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو خط لکھا ہے جس میں ایرانی سکول پر ہونے والے حملے کے بارے میں جواب طلب کیے گئے ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 110 بچوں سمیت 168 افراد ہلاک ہوئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فوج کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر اس حملے کی ذمہ دار امریکی فورسز ہی ہیں، اگرچہ ابھی حتمی نتیجہ نہیں نکالا گیا۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

یہ خط سینیٹ کے تقریباً تمام ڈیموکریٹس کی جانب سے ہے۔ اس میں ہیگستھ سے میناب میں اس حملے کے بارے میں تفصیلی سوالات کیے گئے ہیں۔ پہلا سوال ہی یہ ہے کہ کیا یہ حملہ امریکہ نے کیا تھا۔خط میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کیا لڑکیوں کے سکول کو نشانہ بنانے کی وجہ غلط اندازہ تھی؟ اور کیا جنگی جرائم سے بچاؤ کے اصولوں پر عمل کیا گیا؟

اگر ثابت ہو جائے کہ اس حملے میں امریکہ کا کردار تھا، تو یہ مشرق وسطیٰ میں امریکی تنازعات کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکت کے بدترین واقعات میں سے ایک ہو گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں یہ حملہ ایران نے خود کیا، اگرچہ انھوں نے اس کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ اس حملے کی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی ٹوماہاک میزائل اس ایرانی فوجی اڈے پر گرا جو سکول کے قریب واقع تھا۔حملے کے بارے میں گذشتہ ہفتے جب بی بی سی نے ہیگسیتھ سے سوال کیا تو انھوں نے کہا کہ امریکہ نے شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا اور اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Thursday, 12 March 2026 – 14:57 #
بصریٰ کے قریب آئل ٹینکر پر حملہ، بھارتی ملاح ہلاک

بغداد: عراق کے شہر بصریٰ کے قریب ایک آئل ٹینکر پر حملے کے نتیجے میں بھارتی عملے کا ایک رکن ہلاک ہو گیا۔ اس واقعے کی تصدیق بغداد میں بھارتی سفارت خانے نے کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی ملکیت کے خام تیل بردار جہاز ’’سیف سی وشنو‘‘ کو بدھ کے روز نشانہ بنایا گیا۔ یہ جہاز مارشل آئی لینڈز کے پرچم تلے سفر کر رہا تھا۔
بھارتی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ جہاز پر موجود دیگر 15 بھارتی ملاحوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
سفارت خانے کے مطابق بچائے گئے ملاحوں اور عراقی حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے اور متاثرہ عملے کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

Thursday, 12 March 2026 – 14:05 #
تیل کی قیمتیں جلد نمایاں طور پر گر جائیں گی، ٹرمپ کا دعویٰ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر بڑھنے لگی ہیں لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ متعدد ممالک کی جانب سے تیل کے ذخائر جاری کرنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں توقع سے کہیں زیادہ کم ہو جائیں گی۔

کینٹکی میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ 32 ممالک کی جانب سے تیل کے ذخائر جاری کرنے کے فیصلے سے قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی اور جلد ہی تیل بہت سستا ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں موجودہ اتار چڑھاؤ بنیادی طور پر جنگ کی صورتحال کی وجہ سے ہے، تاہم اب قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں اور اس کمی کا شاید کسی کو اندازہ بھی نہیں تھا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز اس وقت بہتر حالت میں ہے اور امریکہ نے مخالف فریق کی تمام کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایران کے پاس کچھ میزائل موجود ہیں، لیکن ان کی تعداد زیادہ نہیں ہے۔

Thursday, 12 March 2026 – 14:03 #
دبئی کریک ہاربر میں رہائشی ٹاور پر ڈرون حملے کی ویڈیو وائرل

دنئی کریک ہاربر میں ایک رہائشی ٹاور پر ایرانی ڈرون حملے کے بعد آگ لگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ آگ سے عمارت کو معمولی نقصان پہنچا۔

Thursday, 12 March 2026 – 13:44 #
لبنان پر اسرائیلی حملے میں 6 افراد جاںبحق
بیروت: اسرائیل نے رات گئے لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور کئی عمارتیں متاثر ہوئیں۔ حملوں کے بعد متعدد مقامات پر آگ اور دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق حزب اللہ اور ایران نے اسرائیل کے خلاف پہلا مربوط اور مشترکہ حملہ کیا، اور جنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دونوں فریقین نے مل کر کارروائی کی۔ ایرانی حکام نے بھی اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے تقریباً 150 راکٹ فائر کیے گئے۔… مزید پڑھیں
Thursday, 12 March 2026 – 13:43 #
آبنائے ہرمز میں دو دن میں نشانہ بننے والے جہازوں کی تعداد 6 ہوگئی
خلیج: خلیج کے پانیوں میں گذشتہ دنوں متعدد بحری جہازوں پر حملوں کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے قریب خلیجی پانیوں میں کم از کم چھ جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو آئل ٹینکروں میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور ایک غیر ملکی عملے کے رکن ہلاک ہوا۔ نشانہ بننے والے جہازوں میں مارشل آئی لینڈز کے جھنڈے تلے چلنے والا آئل ٹینکر ’سیف سی وشنو‘ اور مالٹا کے جھنڈے والا ’زیفیروز‘ شامل ہیں، جو عراق سے ایندھن لے کر روانہ ہوئے تھے۔ عراقی بندرگاہ حکام کے… مزید پڑھیں
Thursday, 12 March 2026 – 13:41 #
ایرانی میزائل حملےکے بعد اسرائیل میں تباہی کے مناظر

ایرائیل: ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں شدید تباہی کے مناظر سامنے آئے ہیں۔   غیر ملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے والی ایک بھارتی خاتون رپورٹر نے بتایا کہ بیت شمیشا شہر میں ایک بم شیلٹر پر میزائل گرنے کے بعد ہر طرف ملبہ بکھر گیا اور عمارتیں شدید نقصان کا شکار ہو گئیں۔

رپورٹر کے مطابق تقریباً 500 کلوگرام وزنی وار ہیڈ والے میزائل کے گرنے سے بنکر مکمل طور پر تباہ ہوا، جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ رکھنا تھا۔ اس حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور پچاس سے… مزید پڑھیں

Thursday, 12 March 2026 – 07:33 #
ہم جیت گئے، ایران پر حملہ تیل قیمتوں کو کم کر دے گا، ٹرمپ کے دعوے

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے  امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی بحری اور فضائی طاقت تقریباً ختم ہو چکی ہے اور جنگ عملی طور پر جیت لی گئی ہے۔

میری لینڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کے محاذ پر “بہت اچھی خبر” ہے اور ایران کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا، “وہ مکمل طور پر تباہ ہو رہے ہیں۔ ایران بری طرح تباہ کیا جا رہا ہے۔”

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران اب تقریباً “آخری حد تک پہنچ چکا ہے”۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس نہ بحریہ باقی ہے، نہ فضائیہ، اور نہ ہی مؤثر فضائی دفاعی نظام۔

انہوں نے کہا، “ان کے پاس کوئی نیوی نہیں، کوئی ایئر فورس نہیں، کوئی اینٹی ایئر سسٹم نہیں۔ ان کے پاس کنٹرول کا کوئی نظام نہیں رہا اور ہم اس ملک کے اوپر آزادانہ کارروائی کر رہے ہیں۔”

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اب آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ان کے مطابق، “اب ہم آبناؤں کو بہت سنجیدگی سے دیکھیں گے۔ آبنائیں اچھی حالت میں ہیں۔”

امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ تہران اور دیگر علاقوں میں مزید بڑے حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم واشنگٹن فی الحال ایسا نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اس سے ایران کی بحالی تقریباً ناممکن ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہے تو ایران کے بجلی کے نظام کو ایک گھنٹے میں تباہ کر سکتا ہے، جسے دوبارہ تعمیر کرنے میں 25 سال لگ سکتے ہیں۔

اس سے قبل اپنے حامیوں سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے چند ہی گھنٹوں میں ایران کی بحری اور فضائی افواج کو تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا، “ہم جیت گئے۔ پہلے گھنٹے میں سب ختم ہو گیا۔”

ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ امریکی فوج نے دو دن کے دوران ایران کے 54 جنگی طیارے تباہ کیے، تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے یہ تعداد 58 بتائی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی کارروائی “آپریشن ایپک فیوری” تیل کی قیمتوں کو “بہت حد تک کم” کرے گی اور عالمی سطح پر خطرات میں کمی لائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے ایران کو “تاریخ میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ سختی سے نشانہ بنایا ہے”، تاہم اس کے ساتھ ہی واضح کیا کہ امریکی کارروائیاں ابھی ختم نہیں ہوئیں۔

وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کے سوال کے جواب میں جنگ کے اختتام کے بارے میں انہوں نے کہا:

“مزید وہی کچھ، اور دیکھیں گے اس سب کا کیا نتیجہ نکلتا ہے”۔

Thursday, 12 March 2026 – 06:07 #
ایران کا دبئی کی عمارت پر ڈرون حملہ

ایرانی سرکاری میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ایک ایرانی ڈرون دبئی میں ایک عمارت سے ٹکرا گیا ہے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے Islamic Republic of Iran Broadcasting نے رپورٹ کیا کہ ایک “درست نشانہ لگانے والا ڈرون” دبئی کے ایک ٹاور سے جا ٹکرایا۔

ادھر دبئی کے سرکاری میڈیا آفس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حکام دبئی کریک ہاربر کے قریب ایک عمارت پر گرنے والے ڈرون کے واقعے پر کارروائی کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ واقعہ ایک ایسے ڈرون سے متعلق ہے جو عمارت کے قریب آ کر گر گیا۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان یا بڑے نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔

بریکنگ | Thursday, 12 March 2026 – 06:01 #
ایران کے بحرین، سعودی عرب اور عراق میں حملے، 2 آئل ٹینکر نشانہ، عملے کا رکن ہلاک

ایران نے تازہ کارروائیوں میں بحرین، سعودی عرب اور عراق میں حملے کیے ہیں۔ عراق میں دو آئل ٹینکرز پر حملہ شدید تھا۔ تاہم ایران نے عمان کی صلالہ بندرگاہ پر حملے سے انکار کیا ہے جہاں آگ لگ گئی تھی

جمعرات کو علی الصبح ببحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق ایران نے صوبہ محرق میں واقع ایک تنصیب پر موجود ایندھن کے ٹینکوں کو نشانہ بنایا۔

وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں اس حملے کو “کھلی جارحیت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکام واقعے سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کر رہے ہیں۔ واقعے کے بعد مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔

ادھر سعودی وزارت دفاع کے مطابق مملکت کے مشرقی علاقے میں آنے والے 18 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز کو سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت نشانہ بنایا، جس کے باعث کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس سے قبل عراق کی جنوبی بندرگاہ الفاؤ میں دو غیر ملکی آئل ٹینکروں پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ لگ گئی۔

عراقی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل سعد معن نے عراقی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ اس حملے میں ایک عملے کا رکن ہلاک جبکہ 38 افراد کو بچا لیا گیا۔

عراقی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات سے اشارہ ملتا ہے کہ حملے میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ایرانی کشتیوں کا استعمال کیا گیا۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب اس سے چند گھنٹے قبل آبنائے ہرمز میں ایک تھائی جہاز کو نشانہ بنایا گیا تھا اور عمان کی بندرگاہ صلالہ میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں ایندھن کے ٹینک متاثر ہوئے تھے۔ تاہم ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ صلالہ بندرگاہ کا واقعہ مشکوک ہے۔

Thursday, 12 March 2026 – 05:52 #
جنگ کے خاتمے کے لیے ایرانی صدر نے 3 شرائط رکھ دیں، ہرجانے کا بھی مطالبہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے تین اہم شرائط پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اپنے جائز حقوق کا اعتراف، جنگی نقصانات کا ازالہ اور مستقبل میں کسی بھی حملے سے بچاؤ کے لیے مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں درکار ہیں۔

صدر پزشکیان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران خطے میں امن کا خواہاں ہے اور اسی سلسلے میں انہوں نے روس اور پاکستان کی قیادت سے گفتگو کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور پاکستان کے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے خطے میں امن کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی صدر کے مطابق جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ایران کے “جائز حقوق کو تسلیم کیا جائے، جنگی نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور مستقبل میں کسی بھی جارحیت کے خلاف مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں فراہم کی جائیں۔”

پزشکیان نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ موجودہ جنگ کا آغاز “صیہونی حکومت اور امریکا” کی جانب سے کیا گیا۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

Thursday, 12 March 2026 – 05:33 #
ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف سلامتی کونسل میں قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کو پڑوسی ممالک پر حملے روکنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ بحرین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 13 ووٹ آئے جبکہ سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان چین اور روس نے قرارداد کو ویٹو نہیں کیا اور غیر جانبدار رہے۔ پاکستان نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تنازع کے نتائج واضح ہیں اور اس کے اثرات اب کسی ایک خطے تک محدود نہیں رہے بلکہ اس کے علاقائی اور عالمی پہلو سامنے آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا تنازع ہے جو کبھی شروع ہی نہیں ہونا چاہیے تھا، کیونکہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی امن کو فروغ دینے کے بجائے اسے خطرے میں ڈال دیتی ہے۔
انہوں نے فوری اور مکمل جنگ بندی اور مذاکرات کی میز پر واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف پرامن حل ہی سب کے مفاد میں ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ خطے کو درپیش سنگین خطرات کے باوجود سلامتی کونسل تنازع کے خاتمے کے لیے کسی جامع ردعمل پر متفق نہ ہو سکی، تاہم حقیقی خدشات کے باعث کارروائی ضروری تھی۔
پاکستانی سفیر نے بحرین اور روس کی جانب سے پیش کردہ قراردادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دونوں مسودہ قراردادوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کی قرارداد کے حق میں پاکستان کا ووٹ بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے اور ان ممالک پر ہونے والے بلاجواز حملوں کی مذمت بھی ہے، خصوصاً وہ حملے جن میں شہریوں، شہری تنصیبات اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سیاسی آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ ان کی سرزمین پر حملے فوری طور پر بند ہوں گے جبکہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو بھی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔