جنگ کا دوسرا ہفتہ- 8 سے 16 مارچ: آبنائے ہرمز کی بندش امریکہ کیلئے مشکل بن گئی

ایران کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کی تازہ ترین معلومات

               
March 8, 2026 · Live

فجیرہ بندرگاہ پر ہفتہ 14 مارچ کو حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے

Wednesday, 11 March 2026 – 22:42 #
نیتن یاہو منطقی انجام کے بہت قریب پہنچ گئے

تل ابیب: اسرائیل کی وزارتِ انصاف کے پارڈن ڈپارٹمنٹ نے وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن کیسز میں صدارتی معافی دینے کی سفارش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ انصاف کے پارڈن ڈپارٹمنٹ نے اپنی قانونی رائے مکمل کرنے کے بعد اسے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کو بھیج دی۔

یہ دستاویز وزیرِ انصاف کی ہدایت پر وزیرِ ثقافت و ورثہ کو دی گئی ہے جو صدارتی دفتر تک باضابطہ کارروائی مکمل کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق وزارتِ انصاف کے پارڈن ڈپارٹمنٹ نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی معافی کی درخواست قانونی تقاضوں پر پوری نہیں اترتی اس لیے معافی دینا مشکل ہوگا۔

خیال ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ ابھی زیرِ سماعت ہے اور انہیں ابھی تک کسی جرم میں سزا نہیں سنائی گئی۔

علاوہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی معافی کی درخواست میں نہ تو جرم کا اعتراف کیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کے پچھتاوے کا اظہار کیا ہے جو قبل از وقت معافی کے لیے اہم شرط سمجھی جاتی ہے۔

اسرائیل کی ہائی کورٹ پہلے ہی یہ قرار دے چکی ہے کہ کسی شخص کو سزا سے پہلے بھی معافی دی جا سکتی ہے لیکن اس کے لیے شرط ہے کہ درخواست گزار اپنے جرم کا اعتراف کرے۔

Wednesday, 11 March 2026 – 22:25 #
اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جاری، 570 سے زائد جاں بحق، لاکھوں لوگ بے گھر

تل ابیب: اسرائيل نے بیروت کے وسطی علاقے میں رہائشی عمارت پر حملہ کرکے کئی فلور تباہ کردیے، جنوبی لبنان کے 2 شہروں میں بھی حملے کیے گئے، حالیہ حملوں میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں حزب اللہ کے کمانڈ سینٹرز اور اسلحہ گوداموں کو نشانہ بنایا گیا، جنوبی اور مشرقی لبنان میں مزید حملوں میں کم از کم 19 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
اسرائیلی حملوں میں اب تک 570 سے زائد افراد شہید اور تقریباً 8 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، ایک ہی دن میں 1 لاکھ لوگوں نے انخلا کیا، مرنے والوں میں 439 مرد، 45 خواتین، 86 بچے اور 14 طبی عملے کے افراد شامل ہیں۔

زمینی اور فضائی لڑائی میں حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر راکٹ اور ڈرون حملے جاری رکھے ہیں، گولان پہاڑیوں میں ایک ڈرون کو اسرائیلی دفاعی نظام نے تباہ کیا۔

Wednesday, 11 March 2026 – 22:23 #
ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملےکا ذمے دار امریکا نکلا

نیویارک: ایران کے علاقے مناب میں بچیوں کے اسکول پر حملے کا ذمے دار امریکا نکلا۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق فوجی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ مناب اسکول پر حملہ امریکی فوج کی جانب سے ہدف کے تعین کی غلطی تھی۔

ایرانی حکام کے مطابق اس امریکی حملے میں 150 سے زائد بچوں اور بچیوں سمیت 175 افراد شہید ہوئے تھے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی تحقیقات کے مطابق ابتدائی طور پر پتا چلا ہے کہ میزائل کے حملے کے لیے پرانے ڈیٹا کا استعمال اس غلطی کا باعث بنا۔

صدر ٹرمپ اس سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ اسکول پر حملے کی ذمے داری خود ایران پر عائد ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 28 فروری کو شجرہ طیبہ ایلیمینٹری اسکول پر امریکی ٹوما ہاک میزائل کا حملہ امریکی غلطی کے باعث ہوا، اُس وقت امریکی فوج قریب ہی واقع ایک ایرانی فوجی اڈے کو نشانہ بنا رہی تھی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل کمانڈ کے افسران نے ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے فراہم کیا گیا پرانا ڈیٹا استعمال کیا، فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں اور کئی سوالوں کے جواب ابھی سامنے نہیں آئے ہیں۔

اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ بھی جواب سامنے نہیں آیا کہ پرانے ڈیٹا کو ڈبل چیک کیوں نہیں کیا گیا؟ بچوں سے بھرے اسکول کو نشانہ بنانا حالیہ عشروں میں کی سب سے بڑی اور بھیانک فوجی غلطی ہے، امریکا کو اکیلا ذمے دار اس لیے کہا جارہا ہے کہ ٹوما ہاک میزائل صرف امریکی فوج استعمال کر رہی ہے۔

Wednesday, 11 March 2026 – 21:36 #
ابو ظہبی کے پرانے ایئرپورٹ پر ڈرون کا ملبہ گرنے سے آتشزدگی ،4افراد زخمی

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ابو ظہبی کے پرانے ایئرپورٹ (Old Airport) پر لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ یہ آگ اس وقت بھڑکی جب یو اے ای کے فضائی دفاعی نظام نے ایک دشمن میزائل یا ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
ابو ظہبی میڈیا آفس کے مطابق، فضائی دفاعی نظام (Air Defence Systems) نے ایک مشکوک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کا ملبہ ایئرپورٹ کے علاقے میں گرنے سے آگ لگی۔
متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دو ڈرون گرنے کے بعد مسافروںکو محفوظ مقامات پ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ پر موجود ایک مسافر نے بتایا کہ ڈرون گرنے کے بعد مسافروں کو شیشے کی کھڑکیوں سے دور جانے اور زیادہ محفوظ جگہ پر پناہ لینے کی ہدایت دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز بھی ایک ڈرون ایئرپورٹ کے ٹرمینل بلڈنگ کے قریب آ کر گرا تھا۔ حکام کے مطابق پروازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

اس واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک انڈین شہری کو چوٹیں آئیں جبکہ گھانا کے دو شہری اور ایک بنگلہ دیشی شہری معمولی زخمی ہوئے۔

Wednesday, 11 March 2026 – 21:03 #
ایران کا امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2026 کے بائیکاٹ کا اعلان
تہران: ایران نے رواں سال امریکا میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران نے امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2026 سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق ایرانی وزیرکھیل احمد دنیا مالی نے اعلان کیا ہے کہ ایران ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکتا، امریکا کی جانب سے ہمارے سپریم لیڈر کو شہید کیے جانے کے بعد ہم امریکا میں ورلڈکپ نہیں کھیل سکتے۔ایسے حالات میں ورلڈ کپ میں شرکت کا کوئی جواز نہیں بنتا،  ہمارے بچے محفوظ نہیں اور ورلڈکپ میں شرکت کے لیے حالات سازگارنہیں۔… مزید پڑھیں
Wednesday, 11 March 2026 – 20:59 #
ایران میں جاری جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے، نشانہ بنانے کے لیے کچھ نہیں رہا ، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ایران میں جاری جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے کیونکہ ایران میں اب نشانہ بنانے کے لیے کچھ بھی باقی نہیں رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا جب وہ چاہیں گے یہ جنگ ختم ہو سکتی ہے۔ صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور جنگ کا خاتمہ زیادہ دور نہیں۔

رپورٹس کے مطابق تقریباً دو ہفتے قبل امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف حملوں کے بعد یہ تنازع شروع ہوا تھا، جن کا مقصد ایران کی فوجی صلاحیتوں اور جوہری پروگرام کو کمزور کرنا بتایا گیا تھا۔

صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد خطے کی صورتحال اور ممکنہ جنگ بندی کے حوالے سے عالمی سطح پر توجہ مرکوز ہو گئی ہے، جبکہ ماہرین اس پیش رفت کو مشرقِ وسطیٰ میں سلامتی کی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دے رہے ہیں۔

Wednesday, 11 March 2026 – 19:33 #
بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کی منظوری دے دی

دبئی : بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ہونے والی تیل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آئی ای اے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ای اے ممالک نے ’ہماری ایجنسی کی تاریخ میں تیل کے ہنگامی ذخائر کی اب تک کی سب سے بڑی ریلیز‘ شروع کرنے کے لیے ’اتفاقِ رائے سے‘ ووٹ دیا ہے۔

آئی ای اے کا کہنا ہے کہ اس کے تمام 32 رکن ممالک نے اس اقدام کے حق میں ووٹ دیا۔

فاتح بیرول کا کہنا ہے کہ تیل کی منڈی کو جس پیمانے کے چیلنجوں کا سامنا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔

آئی ای اے کا کہنا ہے کہ ہنگامی سٹاک مارکیٹ میں ہر رکن ملک کے ’قومی حالات کے مطابق‘ مقررہ وقت پر دستیاب ہوں گے۔

یہ چھٹا موقع ہے جب آئی ای اے نے تیل کے ذخائر کے مربوط اجرا کی منظوری دی ہے۔ اس سے قبل 1991، 2005، 2011 جبکہ 2022 میں دو بار ایسا کیا جا چکا ہے۔

Wednesday, 11 March 2026 – 19:33 #
بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کی منظوری دے دی

دبئی : بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ہونے والی تیل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آئی ای اے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ای اے ممالک نے ’ہماری ایجنسی کی تاریخ میں تیل کے ہنگامی ذخائر کی اب تک کی سب سے بڑی ریلیز‘ شروع کرنے کے لیے ’اتفاقِ رائے سے‘ ووٹ دیا ہے۔

آئی ای اے کا کہنا ہے کہ اس کے تمام 32 رکن ممالک نے اس اقدام کے حق میں ووٹ دیا۔

فاتح بیرول کا کہنا ہے کہ تیل کی منڈی کو جس پیمانے کے چیلنجوں کا سامنا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔

آئی ای اے کا کہنا ہے کہ ہنگامی سٹاک مارکیٹ میں ہر رکن ملک کے ’قومی حالات کے مطابق‘ مقررہ وقت پر دستیاب ہوں گے۔

یہ چھٹا موقع ہے جب آئی ای اے نے تیل کے ذخائر کے مربوط اجرا کی منظوری دی ہے۔ اس سے قبل 1991، 2005، 2011 جبکہ 2022 میں دو بار ایسا کیا جا چکا ہے۔

Wednesday, 11 March 2026 – 19:12 #
اسپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

میڈرڈ: اسپین کی حکومت نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے جس کی تصدیق بدھ کو شائع ہونے والے سرکاری گزٹ میں کی گئی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سپین کی وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ تل ابیب میں اسپین کا سفارت خانہ اب ناظم الامور کی سربراہی میں کام کرے گا۔

اسپین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات 1986 میں قائم کیے تھے تاہم دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی تھی، اسپین نے غزہ جنگ سمیت ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی بھی شدید مخالفت کی تھی۔گزشتہ روز سپین کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کی مخالفت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پابندیوں کی دھمکیوں کے باوجود اسپین اور امریکہ کے تعلقات معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔

اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز کی حکومت نے گزشتہ ہفتے ایران کے خلاف جنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی تھی

Wednesday, 11 March 2026 – 19:09 #
تیل کا ایک لیٹر بھی آبنائے ہرمز سے نہیں گزرنے دیں گے، پاسداران انقلاب کی نئی دھمکی

تہران : پاسداران انقلاب نے خطے میں موجود تمام امریکی فوجی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے اب ایک لیٹر تیل بھی نہیں گزرنے دیا جائے گا۔

ایران کی مشترکہ فوجی کمان خاتم الانبیا کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے جوابی حملوں کی پالیسی ختم کر دی ہے۔

خاتم الانبیا کمان کے ترجمان ابراہیم ذولفقاری کا کہنا ہے کہ تہران کی پالیسی اب ’پے در پے حملے‘ کی ہوگی۔

ذولفقاری نے مزید کہا کہ تہران ایک لیٹر تیل کو بھی آبنائے ہرمز سے گزر کر امریکہ، اسرائیل اور ان کے شراکت داروں تک پہنچنے نہیں دے گا۔’ان کی جانب جانے والا کوئی بھی جہاز یا ٹینکر ایک جائز ہدف تصور ہوگا۔‘

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ’تیل کی فی بیرل قیمت 200 ڈالر تک پہنچنے کے لیے تیار ہو جائیں کیونکہ تیل کی قیمت کا انحصار علاقائی سلامتی پر منحصر ہے جسے آپ نے غیر مستحکم کیا ہے۔‘

ایران کے پاسدارانِ انقلاب اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف سخت ترین موقف اپناتے ہوئے خطے میں موجود تمام امریکی فوجی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کی شروعات امریکا اور اسرائیل نے کی تھی لیکن اب اس کا خاتمہ ایران کرے گا۔

انہوں نے سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ سے اب ایک لیٹر تیل بھی نہیں گزرنے دیا جائے گا۔

ایران نے ایک نئی شرط عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ان ممالک کو آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی جو اپنے ملک سے امریکی اور اسرائیلی سفیروں کو ملک بدر کریں گے۔

دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں کیونکہ ماضی کا تجربہ انتہائی تلخ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نہ تو ایران کا جوہری پروگرام روک سکا ہے اور نہ ہی میزائل حملوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔

عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کی کارروائیوں نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیں، لیکن ایران اپنی خودمختاری کے لیے جوابی حملے جاری رکھے گا۔

Wednesday, 11 March 2026 – 17:43 #
ایران کے کویت و بحرین میں فوجی اڈوں پر حملے، 100 امریکی فوجیوں کو زخمی کرنے کا دعویٰ

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیج میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے، حملے میں 100 امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اس نے کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کیے، جن میں العدیری ہیلی کاپٹر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایئر بیس شامل ہیں۔
پاسداران انقلاب کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اس حملے میں کم از کم 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے اور انہیں کویت کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ بحرین میں امریکی فوج کی میزبانی کرنے والے ایک بحری اڈے کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی ذرائع کے مطابق اب تک 37 لہروں میں میزائل اور ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں، یہ حملے اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے۔

Wednesday, 11 March 2026 – 16:24 #
گلف ایئر نے اپنے جہاز حفاظت کیلیے بحرین سے سعودی عرب منتقل کر دیے

مانامہ: مشرقِ وسطیٰ میں جاری ایران اسرائیل اور امریکا کشیدگی کے باعث ’گلف ایئر‘ نے حفاظتی اقدامات کے تحت اپنے بیڑے کا بڑا حصہ بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عرب منتقل کر دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایئرلائن نے 10 مارچ کو خطے کی فضائی حدود عارضی طور پر کھلنے کے دوران تقریباً 10 طیارے محفوظ مقامات پر منتقل کیے، جن میں زیادہ تر طیارے سعودی عرب کے مختلف ہوائی اڈوں پر بھیجے گئے۔

یہ منتقلی بغیر مسافروں کے احتیاطی اقدام کے طور پر کی گئی، کیونکہ خطے میں میزائل حملوں کے خدشات بدستور موجود ہیں۔

کئی طیاروں کے بیرونِ ملک عارضی طور پر منتقل ہونے کے باعث بحرین سے معمول کی کمرشل پروازیں بڑی حد تک معطل ہیں۔

Wednesday, 11 March 2026 – 16:11 #
ایرانی فٹ بال وفد کی رکن کاآسٹریلیا میں پناہ لینے کے فیصلے سے رجوع

آسٹریلیا نے کہا ہے کہ ایرانی فٹ بال گروپ کی ان دو اراکین میں سے ایک، جنہوں نے پہلے ملک میں قیام کی پیشکش قبول کر لی تھی، اب اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔وزیرِ داخلہ ٹونی برک نے بدھ کو پارلیمنٹ کو بتایاکہ ان دو میں سے ایک خاتون جنہوں نے گزشتہ رات رکنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے اپنی روانہ ہونے والی ساتھی کھلاڑیوں سے بات کی اور اپنا ارادہ بدل لیا

  آسٹریلیا نے کہا ہے کہ ایرانی فٹ بال گروپ کی ان دو اراکین میں سے ایک، جنہوں نے پہلے ملک میں قیام کی پیشکش قبول کر لی تھی، اب اپنا ارادہ بدل لیا ہے۔وزیرِ داخلہ ٹونی برک نے بدھ کو پارلیمنٹ کو بتایاکہ ان دو میں سے ایک خاتون جنہوں نے گزشتہ رات رکنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے اپنی روانہ ہونے والی ساتھی کھلاڑیوں سے بات کی اور اپنا ارادہ بدل لیا۔ برک نے کہاکہ آسٹریلیا میں لوگوں کو اپنا ارادہ بدلنے کا اختیار حاصل ہے۔ ہم اس سیاق و سباق کا احترام کرتے ہیں جس میں… مزید پڑھیں
Wednesday, 11 March 2026 – 15:58 #
نئے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای زخمی لیکن محفوظ ہیں، یوسف پزشکیان

ٰایرانی صدر مسعود پزشکیان کے بیٹے اور حکومت کے مشیرنے تصدیق کی ہے کہ ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم وہ محفوظ ہیں۔یوسف پزشکیان کی جانب سے ٹیلی گرام پر پیغام میں کہا گیاہے کہ انھیں بھی ایسی اطلاعات ملی ہیںکہ نئے رہبرِ اعلیٰ زخمی ہیں۔میں نے متعدد دوستوں سے پوچھا جن کے رابطے ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ: ’خدا کے فضل سے، وہ محفوظ ہیں اور پریشانی کی کوئی بات نہیں۔
اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای گزشتہ دنوں اسرائیلی حملے میں معمولی زخمی ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق مجتبیٰ خامنائی کو اسرائیلی حملے کے دوران پیروں پر معمولی زخم آئے۔ان خبروں پر یوسف پزشکیان نے وضاحت کی کہ متعلقہ ذرائع نے بتایا کہ مجتبیٰ خامنائی بالکل محفوظ اور خیریت سے ہیں، ایرانی سرکاری ٹی وی نے مجتبیٰ خامنہ ای کو رمضان جنگ کا زخمی مجاہد قرار دیا تھا۔

Wednesday, 11 March 2026 – 15:26 #
ایران کے اسکول میں طالبات کا ’قتل عام‘ ہوا، مذمت کرتے ہیں، اطالوی خاتون وزیراعظم

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے جنوبی ایران میں واقع میناب اسکول پرامریکی اور اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ میلونی نے پارلیمنٹ میں اسے کم سن بچیوں کا قتل عام قرار دیا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس سانحے کے ذمہ داروں کا فوری تعین کیا جائے۔

28 فروری 2026 کو امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی کے دوران ایران کے ہرمزگان صوبے میں واقع شجرہ طیبہ گرلز ایلیمنٹری اسکول پر میزائل حملہ ہوا تھا۔ رپورٹس کے مطابق، یہ حملہ اسکول کے اوقات میں ہوا، جس کے نتیجے میں 165 سے 175 تک اموات ہوئیں، جن میں زیادہ تر 7 سے 12 سال کی لڑکیاں اور کچھ اساتذہ شامل تھے۔

جارجیامیلونی نے کہاکہ میں جنوبی ایران کے میناب اسکول میں چھوٹی لڑکیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتی ہوں، متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہوں، اور مطالبہ کرتی ہوں کہ اس سانحے کے ذمہ داروں کا فوری تعین کیا جائے۔

Wednesday, 11 March 2026 – 13:07 #
آبنائے ہرمز میں موجود کارگو جہاز میں آگ لگ گئی

برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایک کارگو جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل لگنے کے بعد خالی کرایا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ عمان کے شمال میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم بتایا گیا تھا کہ اس میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ ۔

یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے کہا ہے کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور علاقے سے گزرنے والے جہازوں کو ’احتیاط کے ساتھ سفر کرنے‘ کی ہدایت دی گئی ہے۔

Wednesday, 11 March 2026 – 11:13 #
قطر۔ کویت اور عراق میں امریکی اڈوں پر حملے کا ایرانی دعویٰ

ایرانی سرکاری میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر میں العدید ایئر بیس، کویت میں کیمپ عریفجان اور عراق میں حریر بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

آئی آر جی سی کے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ بڑے پیمانے پر داغے گئے میزائلوں نے خطے میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کو بھی نشانہ بنایا اور امریکی فوجی ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔

ایک علیحدہ بیان میں اسے جنگ کے آغاز سے اب تک کی ’سب سے تباہ کن اور بڑی کارروائی‘ قرار دیا گیا ہے۔

امریکی حکام نے ان حملوں پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

Wednesday, 11 March 2026 – 10:07 #
آبنائے ہرمز کے قریب کنٹینر جہاز پر حملہ۔ عملہ محفوظ

برطانیہ کے میری ٹائم مانیٹر کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب ایک کنٹینر جہاز کو ایک نامعلوم پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ واقعہ متحدہ عرب امارات کے ساحل سے 46 کلومیٹر (25 سمندری میل) کے فاصلے پر پیش آیا۔

جہاز کے کپتان نے بتایا ہے کہ جہاز کو نقصان پہنچا ہے تاہم تمام عملہ محفوظ ہے۔ تاحال نقصان کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں اور برطانوی حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

برطانوی بحری امور کے ادارے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے علاقے سے گزرنے والے تمام جہازوں کو ’محتاط رہ کر سفر کرنے‘ کی ہدایت دی ہے۔

Wednesday, 11 March 2026 – 09:36 #
ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ علی الصبح پیش آیا۔واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی تحقیقات قومی سلامتی کے واقعے کے طور پر کی جا رہی ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد اوٹاوا اور ٹورنٹو میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے کے اطراف سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Wednesday, 11 March 2026 – 09:18 #
ایران پر حملوں میں روسی قونصل خانےکی عمارت کو نقصان۔ شیشے ٹوٹ گئے

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایران کے شہر اصفہان پر حملوں میں قونصل خانے کی عمارت کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کردی۔

ترجمان کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں اصفہان کے گورنر کے دفتر کے قریب ہونے والے حملےکے نتیجے میں روسی قونصل خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے قونصل خانےکے دفتر اور رہائشی اپارٹمنٹس کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Wednesday, 11 March 2026 – 08:18 #
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش پر مزید کارروائیاں کرینگے۔ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش پر مزید کارروائیاں کرنے کا اعلان کردیا۔

اس سے پہلے بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایسی کوئی رپورٹ نہیں کہ ایران نے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں۔

انہوں نے کہا اگر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں تو فوراً ہٹا دی جائیں، ساتھ ہی خبردار کیا کہ سرنگیں نہ ہٹائی گئیں تو ایران کو ایسے نتائج بھگتنا پڑیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران ممکنہ طور پر بچھائی گئی سرنگیں ہٹا دیتا ہے تو یہ درست سمت میں ایک بڑا قدم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ وہی ٹیکنالوجی اور میزائل صلاحیت استعمال کر رہا ہے جو منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کی گئی تھیں۔

Wednesday, 11 March 2026 – 08:13 #
شمالی کوریا نے ایران پر حملوں کو غیرقانونی قرار دیدیا

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے غیرقانونی ہیں، جس کی مذمت کرتے ہیں۔

شمالی کوریا کے حکام نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایرانی عوام کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حق کا احترام کرتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے کروز میزائل کا تجربہ بھی کیا ہے۔

اس حوالے سے شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے کہا کہ جنگی بحری جہاز کو سپر سونک ہتھیاروں سے لیس کرنا ضروری ہے۔

Wednesday, 11 March 2026 – 08:06 #
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 11فیصد تک کی کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 11فیصد تک کی کمی دیکھی گئی ہے

برینٹ آئل کی قیمت 88ڈالر کے قریب ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت 83ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

Wednesday, 11 March 2026 – 07:42 #
اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر میزائلوں کی بارش

ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یکے بعد دیگرے میزائل ایئرپورٹ پر گر رہے ہیں جن سے دھماکوں کی آوازیں بلند ہورہی ہیں اور آگ کے شعلے پھیل رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سوائے چند میزائل روکنے کے اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام رہا اور پھر سائرن کی آوازیں گونجتی رہیں۔

Wednesday, 11 March 2026 – 06:48 #
برطانوی ائیرلائن نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث پروازیں منسوخ کردیں

ابوظبی آنے اور جانے والی پروازیں سال کے آخر تک منسوخ کردی گئیں جبکہ مسقط، منامہ ، دوحہ، دبئی اور تل ابیب کی تمام پروازیں رواں ماہ کے آخر تک منسوخ کی گئی ہیں۔

Wednesday, 11 March 2026 – 06:44 #
طاقتور میزائلوں سے امریکی و اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایاگیا۔پاسداران انقلاب

پاسداران انقلاب نے اعلان کیا کہ اس نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت امریکی اور صہیونی اہداف کے خلاف حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کی 37 ویں لہر کے دوران تین گھنٹے سے زائد عرصے تک مسلسل میزائل حملے کیے گئے جن میں جدید میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔

بیان کے مطابق اس مرحلے میں عراق کے شہر اربیل ، بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے ہیڈ کوارٹراور اسرائیل کے شہر تل ابیب میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

Wednesday, 11 March 2026 – 06:40 #
لبنان سے میزائل حملوں میں اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ

لبنان سے میزائل حملوں میں اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ ہوگیا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ ​​اس وقت ختم ہوگی جب اسرائیل اور امریکا مناسب سمجھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ امریکہ اور اسرائیل مل کر کریں گے، یہ بھی بتایا کہ اسرائیل ایران سے لامحدود جنگ نہیں چاہتا۔

Wednesday, 11 March 2026 – 06:36 #
امریکہ کے تقریباً 140 فوجی زخمی ہوئے۔ آٹھ شدید زخمی ہیں۔ پینٹاگون

پینٹاگون نے کہا ہے کہ 28 فروری کو ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً 140 امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کی حالت معمولی نوعیت کی ہے اور ان میں سے 108 فوجی صحت یاب ہو کر دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔

Wednesday, 11 March 2026 – 06:28 #
سعودی عرب کا پرنس سلطان ائیربیس پر داغے گئے 6 میزائل فضا میں تباہ کرنےکا دعویٰ

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پرنس سلطان ایئربیس پر داغے گئے 6 بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بغداد ائیرپورٹ کے قریب امریکی سفارتی مقام کو 2 ڈرونز سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب اپنی سلامتی، خود مختاری کے لیے تمام اقدامات کا حق رکھتا ہے۔

Wednesday, 11 March 2026 – 06:07 #
بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر تازہ اسرائیلی حملے

اسرائیلی فوج نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اس نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر نئی فضائی کارروائی کی ہے۔

فوج کے مطابق یہ حملے جنوبی بیروت میں ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

Wednesday, 11 March 2026 – 05:45 #
بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیاں تباہ کرنے کا امریکی دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کی 16 بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ سینٹ کام نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں بظاہر ان کشتیوں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ افواج نے ایران کی 10 غیر فعال کشتیوں کو تباہ کیا ہے اور وعدہ کیا تھا کہ ان کشتیوں سے جلدی اور سختی سے نمٹا جائے گا

Wednesday, 11 March 2026 – 04:36 #
اسرائیلی اور ایرانی ذرائع ابلاغ پر مجتبی خامنائی، نتن یاہو زخمی ہونے کے دعوے

اسرائیل اور ایران کے ذرائع ابلاغ ایک دوسرے کے رہنماؤں کے مارے جانے یا زخمی ہونے کے دعوے کر رہے ہیں۔طرفین کو یقین ہے کہ متحارب فریقوں کے رہنما کم از کم مضروب ضرور ہوئے ہیں۔

  اسرائیل اور ایران کے ذرائع ابلاغ ایک دوسرے کے اعلیٰ رہنما مارے جانے یا کم از کم زخمی ضرور ہونے کے دعوے کر رہے ہیں۔ اسرائیلی سیکورٹی حکام کا ماننا ہے کہ ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی کے بیٹے اور جانشین، مجتبیٰ خامنائی گزشتہ ہفتے ایک فضائی حملے میں نشانہ بننے کے باوجود زندہ ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق وہ اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ جریدے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج آئی ڈی ایف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے نئے ایرانی لیڈر کے تقرر کے عمل سے متعلق سوال پر… مزید پڑھیں