جنگ کا دوسرا ہفتہ- 8 سے 16 مارچ: آبنائے ہرمز کی بندش امریکہ کیلئے مشکل بن گئی
ایران کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کی تازہ ترین معلومات
فجیرہ بندرگاہ پر ہفتہ 14 مارچ کو حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے
ٹورنٹو :کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
ٹورنٹو سے کینیڈین پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ علی الصبح پیش آیا، واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی تحقیقات قومی سلامتی کے واقعے کے طور پر کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق اوٹاوا اور ٹورنٹو میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا سے مذاکرات سے انکار کردیا اور کہا کہ ایران میزائل حملے جاری رکھنے کےلیے تیار ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں کہا کہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ مذاکرات ایجنڈے میں شامل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر اپنے دفاع کا حق استعمال کر رہا ہے، ہمیں ایک غیر قانونی جارحیت کا سامنا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ جنگ کےخاتمے کا فیصلہ ایران کرے گا، امریکا، اسرائیل کے حملےجاری رہے تو خطے سے ایک لٹر تیل بھی برآمد ہونے نہیں دیں گے۔
پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وامریکی سفیروں کونکالنے والے ممالک کو آبنائے ہرمز کے استعمال کی پیشکش کی۔
اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سعار نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ایران کے ساتھ طویل یا لامتناہی جنگ نہیں چاہتی اور جنگ کے خاتمے کے وقت سے متعلق امریکہ کے ساتھ مشاورت کرے گی۔
یروشلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس معاملے میں اپنے امریکی اتحادیوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
ان کا کہنا تھا، “ہم اپنے امریکی دوستوں سے مشورہ کریں گے کہ کب ہمیں یہ مناسب وقت لگے گا۔ ہم لامتناہی جنگ نہیں چاہتے۔”
تاہم انہوں نے اس بارے میں قیاس آرائی سے گریز کیا کہ موجودہ جنگ کب ختم ہو سکتی ہے۔
یاد رہےکہ منگل کو ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران شہریوں کو نشانہ بنایا را ہے۔
وزیرااعظم شہباز شریف کے علاوہ صدر آصف علی زرداری نے بھی ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو پیغام بھیجا ہے اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ تاہم شہباز شریف کے برعکس آصف زرداری آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے حوالے سے خاموش رہے۔
President Asif Ali Zardari extended good wishes to His Eminence Ayatollah Seyyed Mojtaba Hosseini Khamenei on his appointment as Supreme Leader of Iran and expressed hope for improved conditions and stability in the region. @khamenei_ir
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 10, 2026
غزہ میں ہزاروں فلسطنی شہریوں کو شہید کرنے والا اسرائیل منگل کے روز ایران کی جانب سے مسلسل میزائل حملوں پر چیخ اٹھا ۔
سرائیلی وزارتِ خارجہ نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کلسٹر بم استعمال کر رہا ہے۔
اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے شہری علاقوں پر کلسٹر بموں کا استعمال جان بوجھ کر زیادہ سے زیادہ شہری ہلاکتوں اور نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ شہریوں کے خلاف اس نوعیت کے ہتھیاروں کا بار بار استعمال اس بات کا ثبوت ہے کہ ’’ایران کی دہشت گرد حکومت‘‘ دانستہ طور پر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
The Iranian regime is firing cluster bombs at Israeli civilians.
Their deliberate and repeated use against civilians shows that the Iranian terror regime is seeking to maximize civilian deaths and harm. pic.twitter.com/loN4vC5gwx
— Israel Foreign Ministry (@IsraelMFA) March 10, 2026
واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ آپریشن ایپک فیوری کے مقاصد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور آج ایران پر حملوں کا سب سے شدید دن ہوگا۔
پینٹاگون میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ ’آج پھر سے، ایران کے اندر حملوں کا ہمارا سب سے شدید دن ہوگا۔ سب سے زیادہ فائٹر، سب سے زیادہ بمبار، سب سے زیادہ حملے، پہلے سے کہیں بہتر انٹیلی جنس اور سب پہلے سے بہتر۔‘
ہیگستھ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران نے جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک سب سے کم میزائل فائر کیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا عزم لامتناہی ہے، لیکن یہ صدر ٹرمپ کو طے کرنا ہے کہ ان مقاصد کو کس حد تک حاصل کرنے ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرنا ہے کہ جنگ کب تک جاری رہے گی۔
نیوز کانفرنس کے دوران انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو دہرایا کہ ہم بھرپور طریقے سے ’دشمن کو کچل رہے ہیں۔‘ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنی مرضی اور اپنے چنے ہوئے وقت کے مطابق ایسا کر رہا ہے۔
پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت کے خلاف جنگ انجام کے قریب ہے۔
انھوں نے الزام لگایا کہ ایرانی فورسز ’جان بوجھ کر بے گناہوں کو نشانہ بنا رہی ہیں‘ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کی اپنی افواج کو ’منظم طریقے سے نیست و نابود اور تباہ‘ کیا جا رہا ہے۔
تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہُرمُز بند کرنے پر ایران کو 20 گنا زیادہ طاقت سے نشانہ بنانے کی دھمکی پر ایران نے ردعمل دے دیا۔
اس حوالے سے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا کہ عاشورہ سے محبت کرنے والے ایرانی عوام تمہاری کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔
علی لاریجانی نے مزید کہا کہ تم سے زیادہ طاقت ور لوگ بھی ایرانی عوام کو مٹانے میں ناکام رہے، لہٰذا خبردار رہو کہیں ایسا نہ ہو مٹنے والے تم خود ہی بن جاؤ۔
پاکستان کے وزیراعظم شیخ رشید شریف نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مرحوم علی خامنہ ای اور دیگر اہل خانہ کے لیے تعزیت اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعظم نے شہادت کا لفظ استعمال کیا۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ نئے سپریم لیڈر ایران کو آنے والے سالوں میں امن، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
انہوں نے مرحوم علی خامنہ ای اور دیگر اہل خانہ کے لیے گہرے تعزیتی جذبات اور دعاؤں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوام کی جانب سے ان کے دکھ میں شریک ہے۔
I congratulate His Eminence Ayatollah Mojtaba Khamenei on his assumption of the responsibilities of Supreme Leader of the Islamic Republic of Iran. I also reiterate deepest condolences and prayers on behalf of the people of Pakistan on the martyrdom of his father, Ayatollah Ali…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 10, 2026
دوحہ : قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ کشیدگی کے آغاز سے قطر اور ایران کے درمیان ایک ہی براہ راست رابطہ ہوا ہے جو کشیدگی کےشروع میں قطری وزیراعظم اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ہوا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ قطر اور ایران کے درمیان رابطوں کے ذرائع ابھی تک منقطع نہیں ہوئے، موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے پرکوششیں مرکوز کر رکھی ہیں، ہمیں یقین ہےتنازعات کو مذاکرات کےذریعےحل کیا جاسکتا ہے۔
ماجد الانصاری نے کہا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی معذرت سے امید کی کرن ملی تھی، تاہم اس کے بعد قطر یو اے ای اور بحرین پر مزید حملے شروع ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ قطر دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ جنگ کے حوالے سے مشترکہ بیان کی تیاری کر رہا تھا تاہم ایران نے معذرت پر ردعمل کا موقع نہیں دیا۔
ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ قطر موجودہ جنگ کا فریق نہیں اور اپنا بھرپور دفاع کرنے میں دریغ نہیں کرئے گا، قطر سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے مگر آئندہ حملے کی صورت میں جواب دیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہو سکتے ہیں، تاہم یہ فیصلہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ مذاکرات کی شرائط کیا ہوتی ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے Fox News کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پیر کی شام جب ان سے تہران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت ممکن ہے لیکن یہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ مذاکرات کی شرائط کیا ہوں گی اور آیا وہ امریکہ کے مفادات کے مطابق ہیں یا نہیں۔
ایران نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی جنگ بندی سے پہلے حملوں کا مکمل خاتمہ اور آئندہ ایسے حملے نہ ہونے کی ضمانت ضروری ہے، چین اور روس سمیت متعدد عالمی طاقتوں نے کشیدگی کم کرنے کیلئے تہران سے رابطے کیے تھے۔
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے منگل کے روز کہا کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں ہوگی بلکہ ایران کو اس بات کی یقین دہانی درکار ہے کہ اس کے خلاف دوبارہ حملے نہیں کیے جائیں گے۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ یہ مطالبہ اس وقت ایرانی عوام کی ایک سنجیدہ ضرورت بن چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا، “ہم نے جنگ شروع نہیں کی، لیکن ہم اسے ختم ضرور کریں گے۔”
بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر سفارتی سرگرمیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق چین اور روس سمیت کئی بڑی طاقتوں نے ایران سے رابطہ کر کے جنگ بندی اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ان ممالک کو خدشہ ہے کہ اگر کشیدگی مزید بڑھی تو اس کے اثرات صرف مشرقِ وسطیٰ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی تجارت، توانائی کی سپلائی چین اور خطے کے اسٹریٹجک راستوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
تہران: اسرائیل، قطر اور متحدہ عرب امارات تینوں ممالک کا کہنا ہے کہ ایران نے ان کے ملکوں پر میزائل داغے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی نظام فعال ہیں اور متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو انتباہی پیغامات بھیج دیے گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان کا فضائی دفاع نظام ’فی الحال ایران کی طرف سے آنے والے میزائل اور ڈرون خطرات کا جواب دے رہے ہیں۔‘ انھوں نے قریبی علاقوں میں رہنے والوں سے ’حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے‘ کی ہدایت کی ہے۔
دریں اثنا، قطر کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے ملک کی جانب داغے گئے ایک میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
تہران:ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک ایران میں 1300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر کا کہنا کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے فضائی اور میزائل حملوں کے نتیجے میں کم از کم 1,332 ایرانی شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کا کہنا ہے کہ ملک میں مارے جانے والے 1332 افراد میں 206 خواتین اور بچے شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق مرنے والوں میں سے 193 کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔
فاطمہ مہاجرانی کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں سب سے کم عمر ایک آٹھ ماہ کی بچی تھی جبکہ سب سے کم عمر زخمی ایک چار ماہ کی بچی ہے۔
ترجمان کا دعویٰ ہے کہ منگل کی صبح تک دستیاب اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 52 صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بحرین میں پیش آنے والے ایک واقعے کے بارے میں متضاد بیانات سامنے آئے ہیں، جس میں مبینہ طور پر 32 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو امریکی فوج کے سرکاری بیان کی تردید کرتی نظر آتی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے سوشل میڈیا پر کہا کہ روسی اور ایرانی میڈیا نے پیٹریاٹ میزائل کے ذریعے حملے کو روکنے (interception) کے بارے میں غلط خبریں پھیلائی ہیں۔ سینٹ کام کے مطابق، یہ واقعہ ایک ایرانی ڈرون کے رہائشی علاقے سے ٹکرانے کا نتیجہ تھا، جس میں بچوں سمیت 32 شہری زخمی ہوئے۔
تحقیقاتی ادارے ڈراپ سائٹ نیوز(Drop Site News) سمیت کئی افراد کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بحرین کے اندر سے ایک میزائل داغا گیا جو کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے اسکرین سے غائب ہو گیا۔
ویب سائٹ کے مطابق، مقامی رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر ایک انٹرسیپٹر میزائل (دفاعی میزائل) رہائشی علاقے میں گر گیا، جس سے لوگ زخمی ہوئے اور کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک صارف نے اس میزائل کے لانچ ہونے کے مقام کی نشاندہی بحرین میں ایک فضائی دفاعی مرکز کے قریب کی ہے۔
آبنائے ہرمز اور اس کے گردونواح میں بحری جہازوں کے جی پی ایس غیر معمولی طور پر جام ہو گئے۔اس کے نتیجے میں سیکڑوں بحری جہاز سب کے سب غلط جگہ پر ظاہرہوئے۔ایران، متحدہ عرب امارات اور قطر کے پانیوں میں تجارتی جہازوں کی لائیو پوزیشنز چیک کرنے کے دوران ہرمز کے آبنائے اور گردونواح میں 35 مختلف کلسٹرز (گروہ) دکھائی دیئے۔ ان کلسٹرز سے مراد نقشے پر شبیہوں (icons) کے وہ دائرے ہیں جہاں ہر شبیہ ایک حقیقی جہاز کی نمائندگی کرتی ہے۔لیکن بحری جہاز اس طرح غیر فطری طور پر مکمل دائروں میں اکٹھے نہیں ہوتے، اور نہ وہ زمین کے اوپر تیرتے ہیں،کچھ کلسٹر زمین پر دکھائی دے رہے ہیں۔ دراصل ان کے جی پی ایس (GPS) سگنلز میں خلل ڈال کر ان کے حقیقی مقام کو چھپایا گیا تھا
ایران میں حکومت کے حامیوں کے ایک جلسے کے قریب فضائی حملے کی اطلاعات ہیں
حملے کے بعد، وسطی شہر کے نقشِ جہاں سکوائر میں جمع ہجوم کو ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگاتے لگاتے ہے، جبکہ دھواں تقریباً 1,600 فٹ دور ہونے والے دھماکے سے اٹھتا ہوا نظر آتا ہے۔
سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ریاض کے شمال میں واقع الزلفی کے ایک رہائشی علاقے میں ایک ڈرون گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
محکمہ شہری دفاع کی جانب سے اس واقعے سے متعلق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے نتیجے میں معمولی مالی نقصان ہوا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان یا کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 9728 پوائنٹس اضافے سے 156209 پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا۔
جرمنی کی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے سکیورٹی خطرات کے باعث جرمنی نے بغداد میں اپنے سفارت خانے کے عملے کو عارضی طور پر عراق سے منتقل کر دیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بغداد میں جرمن سفارت خانے کے عملے کی سکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’خطرناک سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بغداد میں جرمن سفارت خانے کے عملے کو فی الحال عارضی طور پر عراق سے منتقل کر دیا گیا ہے۔‘
ایرانی خواتین کی فٹبال ٹیم کی پانچ ارکان کو آسٹریلیا میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزے دے دیے گئے ہیں، کیونکہ گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کے خلاف میچ سے قبل قومی ترانہ نہ گانے کے بعد ان کی حفاظت کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گئے تھے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق قومی ترانہ نہ گانے کے بعد ان ایران میں ان کھلاڑیوں پر شدید تنقید کی گئی تھی۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے ایک حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔
وزارت کے مطابق ایران کے اس حملے میں بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایرانی فوج کے حملے میں دارالحکومت کی ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے دارالحکومت کے مختلف علاقوں پر شدید حملے جاری ہیں۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ’طیارے انتہائی کم بلندی پر پرواز کر رہے ہیں اور ان جنگی طیاروں کی آواز مسلسل سنائی دے رہی ہے اور جو رک نہیں رہی۔‘
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے بھی مشرقی تہران پر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’مشرقی تہران میں ایک صنعتی مرکز اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
تہران کے بعض علاقوں میں بجلی کی بندش کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ایران نے تل ابیب پر خیبر شکن میزائل داغ دیئے
پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اب سائرن کی گونج بند نہیں ہوگی،امریکی نیوی پر بھی خیبرشکن میزائل سے حملہ کیا گیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق کرج میں دھماکوں سے آسمان روشن ہوگیا،درجنوں شہادتوں کا خدشہ ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج ایران میں اب تک 5 ہزار اہداف کو نشانہ بناچکی ہے اور ان حملوں کے دوران ایران کے50 جنگی جہازوں کو تباہ یا انہیں نقصان پہنچایا گیا۔
آذربائیجان میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آج یعنی منگل کے روز 14 پاکستانی شہریوں کو آستارا کے مقام سے ایران سے آزربائیجان پہنچایا گیا۔ تاہم سفارت خانے کی جانب سے ان میں سے 12 افراد کو پاکستان روانہ کرنے میں بھی معاونت کی۔
پاکستانی سفارت خانے کی جانے سے جاری ایکس پر بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم آذربائیجان کی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ وہ پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلا میں مسلسل تعاون فراہم کر رہی ہے۔
امریکی صدرٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے۔
عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 8 فیصد گر گئی جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ دوران ٹریڈنگ ڈبلیو امریکی خام تیل کی قیمت 87 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
پاسدارانِ انقلاب نے جاری ایک بیان میں کہا کہ ان ممالک کو آج سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی ہوگی جو اپنے یہاں سے امریکی اور اسرائیلی سفیروں کو نکالیں گے۔
ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے ایران کے بارے میں ٹرمپ کی باتوں کو بےمعنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کےخاتمے کا تعین ہم کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں سلامتی یا تو سب کےلیےہوگی یا پھر کسی کےلیےنہیں۔ ایران پر حملےجاری رہےتو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد ہونے نہیں دیں گے۔