جنگ کا دوسرا ہفتہ- 8 سے 16 مارچ: آبنائے ہرمز کی بندش امریکہ کیلئے مشکل بن گئی

ایران کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کی تازہ ترین معلومات

               
March 8, 2026 · Live

فجیرہ بندرگاہ پر ہفتہ 14 مارچ کو حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے

Monday, 9 March 2026 – 23:42 #
حزب اللہ کا اسرائیل میں فوجی ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ ، 16 زخمی
بیروت: حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے اسرائیل کے فوجی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے جس میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کے حملے میں کم از کم 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنھیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم اسرائیل نے یہ واضح نہیں کیا کہ حزب اللہ نے یہ حملے کس جگہ کیے اور زخمی ہونے والوں کا تعلق کہاں سے ہے۔ ادھر حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج کے ہوم فرنٹ کمانڈ ہیڈکوارٹر کو… مزید پڑھیں
Monday, 9 March 2026 – 23:27 #
’جیسا باپ ویسا بیٹا‘مُجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر اسرائیل کو تکلیف
تل ابیب: ایران میں مُجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد اسرائیل نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے ان کی آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی کلاشنکوف تھامے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں محاورتاً لکھا ’جیسا باپ ویسا بیٹا‘۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا  کہ مُجتبیٰ خامنہ ای کے ہاتھ پہلے ہی اس خونریزی سے رنگے ہوئے ہیں جو ان کے والد کے دورِ حکومت کی پہچان تھی۔ اب ایک اور آمر ایرانی حکومت کی بربریت کو جاری… مزید پڑھیں
Monday, 9 March 2026 – 22:52 #
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی
لندن: عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، جو 17 جون 2022 کے بعد پہلی مرتبہ اس سطح تک پہنچی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تجارتی اعداد و شمار کے تحت لندن کی آئی سی ای ایکسچینج میں مئی 2026 کی ترسیل کے لیے برینٹ خام تیل کی قیمت ماسکو کے وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 30 منٹ پر بڑھ کر 119.36 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو تقریباً 28.77 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔بعد ازاں صبح 5 بج کر 35 منٹ پر قیمت… مزید پڑھیں
Monday, 9 March 2026 – 21:05 #
ایران نے مزید میزائل داغے، اسرائیلی فوج
 تل ابیب: اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے مزید میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ فضائی حملے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں اور عوام کو پناہ گاہوں میں جانے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ فوج ان میزائلوں کو مار گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا ، وزارتِ دفاع قطر خبر رساں اداروں اے ایف پی اور روئٹرز کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ قطر کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے ملک کو نشانہ بنانے… مزید پڑھیں
Monday, 9 March 2026 – 20:36 #
25 ارب ڈالر کا پیکج: پاکستان نے سعودی عرب سے کیا 8 مطالبات کیے
پاکستان نے مالی دباؤ کم کرنے کیلئے سعودی عرب سے آٹھ بڑے معاشی مطالبات کیے ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 25 ارب ڈالر بنتی ہے۔ ان مطالبات کی تفصیل ذرائع سے سامنے آئی ہے۔ سرکاری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔۔ پاکستان نے سعودی عرب کے سامنے آٹھ نکات پر مشتمل ایک مالیاتی پیکیج رکھا ہے جس کا مقصد فوری معاشی دباؤ کم کرنا، بیرونی ادائیگیوں کو سنبھالنا اور عالمی مالیاتی منڈیوں تک رسائی آسان بنانا ہے۔ ہر مطالبہ نہ صرف مالی مدد کی درخواست ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کی معیشت اس وقت… مزید پڑھیں
Monday, 9 March 2026 – 20:32 #
پاکستان کا سعودی عرب سے 25 ارب ڈالر کے پیکیج کا مطالبہ

ایران جنگ کے دوران پاکستان سخت اقتصادی دباؤ میں ہے۔ ایسے میں خبریں آئی ہیں کہ پاکستان نے سعودی عرب کے سامنے 8 درخواستیں رکھی ہیں۔

پاکستان نے مالی دباؤ کم کرنے کیلئے سعودی عرب سے آٹھ بڑے معاشی مطالبات کیے ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 25 ارب ڈالر بنتی ہے۔ ان مطالبات کی تفصیل ذرائع سے سامنے آئی ہے۔ سرکاری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔۔ پاکستان نے سعودی عرب کے سامنے آٹھ نکات پر مشتمل ایک مالیاتی پیکیج رکھا ہے جس کا مقصد فوری معاشی دباؤ کم کرنا، بیرونی ادائیگیوں کو سنبھالنا اور عالمی مالیاتی منڈیوں تک رسائی آسان بنانا ہے۔ ہر مطالبہ نہ صرف مالی مدد کی درخواست ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کی معیشت اس وقت… مزید پڑھیں
Monday, 9 March 2026 – 19:15 #
ایرانی حملے میں اسرائیلی قیادت کا زیر زمین شیلٹر تباہ
تل ابیب:مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید جنگ کے دوران ایران نے اسرائیل کے قلب، تل ابیب میں ایک انتہائی حساس اور خفیہ زیرِ زمین فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے، بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاع ملی ہے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ شیلٹر جنگی حالات میں اسرائیلی قیادت کے استعمال میں رہنے والا ایک اہم شیلٹر (بنجر) تھا۔ ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے ایک طاقتور بیلسٹک میزائل نے تل ابیب کے دفاعی حصار کو توڑتے ہوئے براہ راست اس خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ حملے کے فوراً بعد علاقے میں زور دار دھماکے… مزید پڑھیں
بریکنگ | Monday, 9 March 2026 – 17:48 #
ایران نے ترکیے پر ایک اور میزائل چلا دیا، انقرہ کی وارننگ

ترکیے کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل کے ترک فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد کسی بھی خطرے کے خلاف تمام ضروری اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔

ترکیے کی وزارتِ دفاع نے تازہ بیان میں خبردار کیا ہے کہ ملک اپنی سرزمین اور فضائی حدود کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف “تمام ضروری اقدامات” اٹھانے میں ہچکچاہٹ نہیں دکھائے گا۔ وزارت کے مطابق ایران سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل ترک فضائی حدود میں داخل ہونے پر روک لیا گیا۔

وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات اور خطے کے استحکام کو بہت اہمیت دیتا ہے، تاہم اگر ملک کی سرزمین یا فضائی حدود کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو اس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے ترکیے کی وارننگز کو سنجیدگی سے لینا سب کے مفاد میں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ترکیے نے ایران پر اپنے علاقے کی جانب میزائل فائر کرنے کا الزام عائد کیا تھا، تاہم ایران کی مسلح افواج نے اس الزام کی تردید کر دی تھی۔

Monday, 9 March 2026 – 17:21 #
لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں سے کئی شہر لرز اٹھے، درجنوں ہلاک
بیروت: لبنان کے مختلف علاقوں پر حالیہ گھنٹوں میں شدید فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد گھنے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائے ادرعی نے شہریوں کو انخلا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فوج ’القرَض الحسن ایسوسی ایشن کی دہشت گردی سے متعلقہ تنصیبات کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ حزب اللہ کی عسکری سرگرمیوں کو مالی معاونت فراہم کرتا… مزید پڑھیں
Monday, 9 March 2026 – 17:03 #
ایرانی حملے میں اسرائیلی قیادت کا زیرمین شیلٹر تباہ
تل ابیب:مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید جنگ کے دوران ایران نے اسرائیل کے قلب، تل ابیب میں ایک انتہائی حساس اور خفیہ زیرِ زمین فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے، بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاع ملی ہے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ شیلٹر جنگی حالات میں اسرائیلی قیادت کے استعمال میں رہنے والا ایک اہم شیلٹر (بنجر) تھا۔ ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے ایک طاقتور بیلسٹک میزائل نے تل ابیب کے دفاعی حصار کو توڑتے ہوئے براہ راست اس خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ حملے کے فوراً بعد علاقے میں زور دار دھماکے… مزید پڑھیں
Monday, 9 March 2026 – 16:42 #
روسی صدر کی ایران کے نئے رہبراعلیٰ مجتبی خامنہ ای کو مبارکباد
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا رہبر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی ہے اور تہران کے لیے ماسکو کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پوتن نے کریملن کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’ایران کے سپریم لیڈر کے طور پر آپ کی تقرری پر میری دلی مبارکباد قبول کیجیے۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ روس ایران کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی کو دہراتا ہے اور ایک قابلِ اعتماد شراکت دار رہے گا۔ پوتن نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اس وقت مسلح جارحیت کا… مزید پڑھیں
Monday, 9 March 2026 – 16:32 #
امریکا تیل پر قبضہ اورایران کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، ایرانی وزارت خارجہ
تہران : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارروائیوں کا اصل مقصد ایران کو تقسیم کرنا اور ملک کے تیل کے ذخائر پر غیر قانونی قبضہ جمانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی قوم اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔  اسماعیل بقائی نے علاقائی ممالک پر ایران کے حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ممالک کے رہائشی علاقوں سے ایران پر میزائل داغے گئے ہیں۔ ایکس نیٹ پر اپنی پوسٹ میں اسماعیل بقائی نے ان لوگوں کو مخاطب کیا جو ’خطے… مزید پڑھیں
Monday, 9 March 2026 – 16:17 #
ایران کے خلیجی ممالک پر نئے حملے
ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں خلیجی ممالک میں موجود امریکی تنصیبات کو پیر کے روز ایک بار پھر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد ممالک میں میزائل اور ڈرون حملوں، دھماکوں اور تیل کی تنصیبات کو نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز نے خلیجی خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، جہاں متعدد ممالک نے حملوں کی اطلاع دی ہے جبکہ کئی جگہوں پر فضائی دفاعی نظام متحرک کر دیے گئے۔ بحرین کی سرکاری تیل کمپنی نے اپنے ریفائنری کمپلیکس پر پانچ مارچ کو ہونے… مزید پڑھیں
Monday, 9 March 2026 – 13:27 #
ابوظہبی میں ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی

ابوظہبی حکام کے مطابق دو مختلف مقامات پر ایرانی حملوں کو روکنے کے بعد ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کو معمولی اور دوسرے کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔

اس سے پہلے متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے کہا تھا کہ اس نے ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کا جواب دیا۔

Monday, 9 March 2026 – 13:11 #
بحرین کی سرکاری توانائی کمپنی بابکو نے معاہدے معطل کر دیے

بحرین کی سرکاری توانائی کمپنی بابکو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ’غیر معمولی حالات‘ کے باعث معاہدے معطل کر دیے. کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور حالیہ ریفائنری پر حملے کے باعث اس کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔

Monday, 9 March 2026 – 12:10 #
نئے سپریم لیڈر کے اعلان پر ایران میں جوش و خروش
Monday, 9 March 2026 – 10:33 #
بنگلہ دیش میں عید تک تمام یونیورسٹیاں بند

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران بنگلہ دیش میں توانائی کی کھپت میں کمی کے لیے ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں عید الفطر کی چھٹیاں قبل از وقت دی جا رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا کیونکہ نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں میں بہت زیادہ بجلی استعمال ہوتی ہے۔

رمضان کے دوران بنگلہ دیش میں سرکاری اور نجی سکولوں میں پہلے سے چھٹیاں ہیں۔ یعنی اب ملک کے تمام تعلیمی ادارے عید کی چھٹیوں تک بند رہیں گے۔

بنگلہ دیش اپنی توانائی کی 95 ضروریات کو امپورٹ کرتا ہے۔

Monday, 9 March 2026 – 10:14 #
جنوبی کوریا میں 30 سال میں پہلی بار ایندھن کی قیمتوں کی حد مقرر

ایشیا کی بڑی معیشتوں پر توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔ جنوبی کوریا میں حکام نے قریب 30 سال میں پہلی بار ایندھن کی قیمتوں پر حد مقرر کی ہے۔

کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں بات کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ پیٹرولیئم مصنوعات پر حد مقرر کرنے کا نظام فوری طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔

جنوبی کوریا توانائی، خام مال اور زراعت کے لیے بڑے پیمانے پر توانائی درآمد کرتا ہے۔

Monday, 9 March 2026 – 09:50 #
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے متجاوز

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں کشیدگی آنے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہ خدشہ پایا جا رہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل رکاوٹ کا شکار رہ سکتی ہے۔

ایشیا میں برینٹ کروڈ کی قیمت 24 فیصد اضافے کے ساتھ 114.74 فی بیرل رہی۔

آبی گزر گاہ آبنائے ہرمز کے ذریعے دنیا کے 20 فیصد تیل کی ترسیل ممکن ہو پاتی ہے۔ لیکن جنگ کی شروعات سے وہاں ٹینکر جمع ہو رہے ہیں۔

توانائی کی مصنوعات کے راستے میں اس بڑی رکاوٹ کے باعث یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ دنیا بھر میں صارفین اور کاروباروں کے لیے قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔

Monday, 9 March 2026 – 09:05 #
نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے بعد ایران میں ریلیاں
ایران کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی قیادت نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے وفاداری کا عہد کر لیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ وہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی پیروی کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر موجودہ حساس حالات میں ملک کی قیادت کر سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ… مزید پڑھیں
Monday, 9 March 2026 – 08:31 #
نئے سپریم لیڈر کی قیادت میں ایران کا اسرائیل پر پہلا میزائل حملہ

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق ملک نے اپنے نئے رہنما مجتبیٰ خامنہ‌ ای کی قیادت میں پہلی بار سرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں۔

ٹیلیگرام پر پیغام میں آئی آر آئی بی نے میزائل کی تصویر بھی پوسٹ کی جس پر یہ نعرہ درج تھا: ’لبیک سید مجتبی‘۔

Monday, 9 March 2026 – 07:20 #
امریکہ نے اپنے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

امریکا نے ایران سے جنگ میں اپنے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فوجی یکم مارچ کو ایران کی جانب سے سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں زخمی ہوا تھا جو بعد میں دم توڑ گیا ۔

امریکا نے کہا ہے کہ اس مرنے والے امریکی فوجی کی شناخت اس کے رشتے داروں کو اطلاع تک خفیہ رکھی جائے گی۔

Monday, 9 March 2026 – 06:37 #
اسرائیلی فوج مشرقی لبنان میں داخل، شدید جھڑپیں

مشرقی لبنان میں اسرائیل کی زمینی فوج داخل ہوگئی، اسرائیلی فوج کی لبنانی افواج سے جھڑپیں ہوئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج ہیلی کاپٹر کے ذریعے مشرقی لبنان میں اتری جہاں ان کی لبنانی افواج سے سخت جھڑپیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو حزب اللّٰہ نے تباہ کردیا۔

Monday, 9 March 2026 – 06:24 #
بحرین کے جزیرہ سترہ پرایرانی ڈرون حملہ، متعدد شہری زخمی

وزارت داخلہ بحرین کے مطابق بحرین کے جزیرہ سترہ پر ایرانی ڈرون حملے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

وزارت داخلہ بحرین کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

Sunday, 8 March 2026 – 23:00 #
سعودی عرب: رہائشی علاقے پر گولہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق ، 12 زخمی
ریاض: سعودی عرب کی الخرج گورنری میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک رہائشی مقام پر فوجی گولہ (Military Projectile) گرنے کے نتیجے میں دو غیر ملکی شہری ہلاک  اور 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ سول ڈیفنس (الدفاع المدنی) کے  ترجمان کے مطابق یہ واقعہ اتوار 19 رمضان 1447ھ بمطابق 8 مارچ 2026ء کو پیش آیا، جس کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا۔ ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گولہ الخرج میں واقع ایک مینٹیننس اور کلیننگ کمپنی کی رہائشی عمارت پر گرا۔ اس حملے… مزید پڑھیں

 

Sunday, 8 March 2026 – 21:45 #
ملک کو234 میزائلوں اور 422 ڈرونز سے نشانہ بنایا جا چکا ہے، کویتی وزارت خارجہ
کویت سٹی: کویت کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تنازع کے آغاز سے اب تک ان کے ملک کو 234 میزائلوں اور 422 ڈرونز سے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ کویتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جارحیت سے متعدد شہری اور رہائشی متاثر ہوئے ہیں جن میں ایک نوجوان لڑکی، کویتی مسلح افواج کے دو ارکان، اور دو سرحدی محافظ شامل ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈرون حملوں کے نتیجے میں ایک سرکاری ٹاور اور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آگ لگنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔… مزید پڑھیں
Sunday, 8 March 2026 – 21:39 #
افزودہ یورینیم کے ذخائر پر قبضہ کرنے کے لیے امریکی فوج ایران بھیج سکتے ہیں ، ٹرمپ کا نیا بیان
واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر پر قبضہ کرنے کے لیے امریکی فوج بھیجنے کے امکان کو رد نہیں کر سکتے۔ افزودہ یورینیم نہ صرف نیوکلیئر ری ایکٹر میں بطور ایندھن بلکہ جوہری ہتھیار بنانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام آپشنز زیرِ غور ہیں، سب کچھ۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ کو ہم سے منظوری لینا پڑے گی۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا جو… مزید پڑھیں