جنگ کا دوسرا ہفتہ- 8 سے 16 مارچ: آبنائے ہرمز کی بندش امریکہ کیلئے مشکل بن گئی

ایران کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کی تازہ ترین معلومات

               
March 8, 2026 · Live

فجیرہ بندرگاہ پر ہفتہ 14 مارچ کو حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے

Sunday, 8 March 2026 – 20:33 #
ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار نہیں کر رہا، ایرانی وزیر خارجہ
تہران: ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ایرانی میزائلوں کی حد دو ہزار کلومیٹر تک محدود قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار نہیں کر رہا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے میزائلوں کی حد دو ہزار کلومیٹر تک محدود ہے، ہم نے جان بوجھ کر میزائل رینج محدود رکھی تاکہ کسی کو خطرہ محسوس نہ ہو اور میزائل رینج بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار نہیں کر رہا ہے اور ایسے کوئی شواہد یا… مزید پڑھیں
Sunday, 8 March 2026 – 19:50 #
ایرانی ’جارحیت‘ کے خلاف دفاع کا حق رکھتے ہیں ، متحدہ عرب امارات
ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ‘ایران کی ظالمانہ جارحیت اور بلاجواز کارروائی کے خلاف اپنے دفاع میں اقدامات کر رہا ہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے متحدہ عرب امارات پر 1,400 سے زیادہ ڈرون حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ حملے یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور ملک ’خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملہ ہے۔‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’وہ کسی بھی… مزید پڑھیں
Sunday, 8 March 2026 – 19:41 #
وزیر اعظم کی دبئی میں میزائل حملوں میں 2 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
اسلام آباد: پاکستان کی حکومت نے حالیہ دنوں میں دبئی میں میزائلوں حملوں میں 2 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے دبئی میں میزائل کے ملبے تلے دب کر دو پاکستانی شہریوں کی المناک موت پر بہت دکھ ہوا ہے۔ https://x.com/cmshehbaz/status/2030594478394818874?s=48&t=dywzB4j1_QLEQUWgjPYqUw وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستان کا سفارتی مشن دبئی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ تمام ضروری مدد فراہم کی جا سکے اور لاشوں کی وطن واپسی کے عمل کو آسان بنایا جا… مزید پڑھیں
Sunday, 8 March 2026 – 19:02 #
جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
تل ابیب: اسرائیلی ڈیفینس فورسز (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں اس کے 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ ٹیلی گرام پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں آئی ڈی ایف نے ہلاک ہونے والے ایک اہلکار کا نام ماسٹر سارجنٹ مہر خطر بتایا ہے۔ آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ کامبیٹ انجینیئرنگ کور کے دونوں اہلکار جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق دوسرے اہلکار کے خاندان کو ان کی ہلاکت کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے، تاہم ان کا نام جاری نہیں کیا جا سکتا۔ مزید پڑھیں
Sunday, 8 March 2026 – 17:53 #
ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ کا انتخاب ہو گیا ، نام نہیں بتایا گیا
تہران : ایران میں رہبرِ اعلیٰ کا انتخاب کرنے والے ادارے مجلسِ خبرگان رہبری کے رکن احمد عالم الہدیٰ کا کہنا ہے کہ ملک کے نئے رہبرِ اعلیٰ کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ نیم سرکاری خبررساں ایجنسی مہر کے مطابق عالم الہدیٰ کا کہنا اب سب کچھ مجلسِ خبرگان رہبری کے سیکریٹریٹ کے سربراہ حسینی بوشہری پر ہے، جو فی الحال اس فیصلے کا عوامی طور پر اعلان کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ خامنہ ای کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے، اسرائیل کی دھمکی اسرائیلی فوج نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ آیت اللہ علی خامنہ… مزید پڑھیں
Sunday, 8 March 2026 – 17:44 #
ایرانی سمندری حدود میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے ایک پاکستانی جاں بحق
کوئٹہ:ایرانی سمندری حدود میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ایران سے متصل سرحدی ضلع گوادر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ مکران ڈویژن میں سرکاری حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شہری کی کشتی ڈرون کے ملبے کی زد میں آ گئی تھی۔ ضلع گوادر میں ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت طیب بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔ گوادر پولیس کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ طیب بلوچ کا تعلق ضلع گوادر کی تحصیل… مزید پڑھیں
Sunday, 8 March 2026 – 17:03 #
امریکا اور اسرائیلی کے اصفہان میں فضائی حملے، 11افراد جاں بحق
تہران: امریکا اور اسرائیلی کے اصفہان میں فضائی حملوں میں11افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی  ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے اصفہان ایئرپورٹ پر حملہ  کیا۔اصفہان ایئرپورٹ پر فضائی حملے میں متعددایف 14لڑاکا طیارے تباہ کیے،حملے میں ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل تہران کے مہر آباد ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیاتھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے اصفہان صوبے میں متعدد فضائی حملے کئے گئے،متعدد صنعتی ورکشاپس اور ہارس رائیڈنگ کلب کو نشانہ بنایا گیا،امریکی اور اسرائیل حملوں میں 11افراد جاں بحق اور درجنوں… مزید پڑھیں
Sunday, 8 March 2026 – 16:55 #
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
لندن: مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ امریکی کروڈ آئل 12فیصد اضافے کے بعد 90 اعشاریہ 89ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا،امریکی کروڈ آئل 90.90 ڈالرفی بیرل میں فروخت ہورہا ہے،ڈبلیو ٹی آئی کروڈآئل کی قیمت میں  12.21 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔برطانوی کروڈ آئل  92اعشاریہ 69ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا،برطانوی برینٹ آئل کی قیمتوں میں 8.52 فیصد اضافہ دیکھاگیا۔ مزید پڑھیں
Sunday, 8 March 2026 – 14:37 #
جتنا سخت دباؤ ڈالا جائے گا، ردعمل اتنا ہی سخت ہوگا، ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران پر جتنا سخت دباؤ ڈالا جائے گا، ردعمل اتنا ہی سخت ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران دھونس، دھمکیوں اور جارحیت کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا اور دشمن کے خواب کو ڈراؤنا بنا دے گا۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران علاقائی ریاستوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، لیکن یہ خواہش امریکہ کے مقابلے میں ایران کے حق دفاع کی نفی نہیں کرتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ حملے اپنے دوست ہمسایہ ممالک پر نہیں بلکہ امریکی فوجی اڈوں اور خطے میں موجود امریکی تنصیبات و سہولیات پر کیے گئے۔

ایرانی صدر کے بیانات سے خطے میں ایران کی دفاعی پالیسی اور جارحانہ ردعمل کی شدت واضح ہوتی ہے۔

Sunday, 8 March 2026 – 11:39 #
مشرق وسطیٰ صورتحال پر آئی سی سی کا دوحا میں اجلاس ملتوی
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی سی سی کی میٹنگ 25 سے 27 مارچ تک قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونا تھی تاہم آئی سی سی میٹنگ خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کہ آئی سی سی میٹنگ کا اب اپریل میں ہونے کا امکان ہے تاہم نئی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

Sunday, 8 March 2026 – 11:34 #
کویت میں ہلاک 6امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکہ پہنچا دی گئیں

کویت میں ایرانی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکہ پہنچا دی گئیں۔ ریاست ڈیلاویئر کے ڈوور ایئر فورس بیس پر منتقلی کی تقریب ہوئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کی ۔

Sunday, 8 March 2026 – 11:25 #
بحرین اور کویت پر ایرانی حملے جارحانہ اقدامات ہیں۔ خلیج تعاون کونسل

خلیج تعاون کونسل نے بحرین اور کویت پر ایران کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرین اور کویت کے خلاف مسلسل حملے خطرناک جارحانہ اقدامات ہیں جو علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

Sunday, 8 March 2026 – 08:17 #
ایران میں پھنسے مزید 142 پاکستانی کوئٹہ پہنچ گئے

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، تفتان کے راستے ایران سے مزید 142 پاکستانی کوئٹہ پہنچ گئے۔

ایران سے کوئٹہ پہنچنے والوں میں زیادہ تر طالب علم ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی 100پاکستانی شہری ایران سے تفتان پہنچے تھے۔

Sunday, 8 March 2026 – 07:00 #
ریاض کے سفارتی علاقے میں ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔سعودی حکام

سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق ریاض کے سفارتی علاقے پر کیے گئے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Sunday, 8 March 2026 – 06:40 #
ایران کی تیل تنصیبات پر شدید بمباری، خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

جنوبی تہران میں مرکزی ریفائنری کے قریب واقع آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔شمال مغربی تہران میں بھی آئل ڈپو پر حملہ ہوا جہاں دور سے آگ کے خوفناک شعلے اور دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ دارالحکومت کے علاقے شہران میں ایک اور حملے کی اطلاع بھی ملی ہے۔

Sunday, 8 March 2026 – 06:32 #

ہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا کہ ہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کے بعد ایران کا نقشہ شاید ویسا نہیں نظرآئےگا جیسا ابھی ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ امریکہ ایران کے ساتھ کسی سمجھوتے یا سیٹلمنٹ کی تلاش میں نہیں، دعوی کیا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کرد فورسز ایران میں داخل ہوں۔ امریکی صدر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے ایران کی مدد کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ صدر… مزید پڑھیں
Sunday, 8 March 2026 – 06:10 #
ایران کے کئی تیل ڈپوؤں پر حملے کئے ہیں۔ اسرائیل

اسرائیلی دفاعی افواج نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے تہران میں کئی تیل کے ڈپوں یعنی ’فیول سٹوریج کمپلیکس‘ پر حملے کیے ہیں۔

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ ’یہ اہم حملہ تھا جس کا مقصد ایندھن کے اُن ذخائر کو نشانہ بنانا تھا جنھیں ایران کے عسکری نظام اور فوجی بنیادی ڈھانچے کو چلانے کے لیے براہِ راست اور بار بار استعمال کیا جا رہا تھا۔