سندھ میں ہرگاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار دیدی گئی

حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 7 لاکھ۔معذوری پر 5 لاکھ روپے معاوضہ ملےگا۔

               
March 8, 2026 · قومی

ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی گاڑیاں

حکومت سندھ نے صوبے میں ہر گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار دے دی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بغیر انشورنس نہ اب گاڑی رجسٹرڈ ہوگی اور نہ ہی ٹوکن ٹیکس جمع ہو سکے گا، حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 7 لاکھ اور معذوری پر 5 لاکھ روپے معاوضہ ملےگا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے گاڑیوں کے لیے نو فالٹ معاوضہ سسٹم کی منظوری دے دی ہے، پاکستان کا پہلا جدید ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم سندھ میں فعال ہو گیا ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعد نئی دفعہ کا اضافہ کر دیا ہے، ٹریفک حادثات کے متاثرین کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی محکمہ ایکسائز کو قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں کی منتقلی کیلئے بھی اب ویلڈ انشورنس پالیسی کا ہونا لازمی ہوگا۔