کراچی میں ڈیری فارمرز کا دودھ کی قمتیں بڑھانے کا مطالبہ

ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن کے مطابق 70روپےفی لیٹرنقصان برداشت سے باہرہوگیا

               
March 8, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی میں ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن نے دودھ کی قیمت بڑھانے کیلئے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا۔

ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن کی جانب سے کمشنر کراچی کو خط لکھا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 320 روپے کی جائے۔

ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن کے مطابق 70روپےفی لیٹرنقصان برداشت سے باہرہوگیا ہے۔

واضح رہےکہ اس وقت کراچی کے مختلف علاقوں میں دودھ 220 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔