پاک فوج نے پکتیکا میں شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز تباہ کر دیا
افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے
March 9, 2026 · قومی
آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی اور فضائی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواجِ پاکستان نے پکتیکا میں شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز کو تباہ کر دیا، بارڈر پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے شوال اور جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج فرار ہو گئے۔
آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔