چھ ماہ چیٹ جی پی ٹی کا استعمال، تخلیقی صلاحیت کی مستقل تباہی

چیٹ باٹ کو ہٹانے پر اضافہ تو ختم ہو گیالیکن یکسانیت باقی رہ گئی

               
March 9, 2026 · امت خاص

اے آئی چیٹ باٹ

 

اگر آپ نے پچھلے 6 مہینوں میں لکھنے یا تخلیق کرنے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا ہے، تو ممکن ہے آپ کی تخلیقی صلاحیت مستقل طور پر متاثر ہو چکی ہو۔

ایک تجربے نے یہ ثابت کیا ہے کہ جب اس کا استعمال بند کر دیاجائے تو، پھر بھی اس کا اثر ختم نہیں ہوتا۔

 

3302تخلیقی آئیڈیاز، 61 افراد اور 30 دن تک ٹریکنگ کے لیے محققین نے طلباء کو دو گروپوں میں تقسیم کیا۔ آدھے لوگوں نے تخلیقی کاموں کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا۔ آدھے لوگوں نے اس کے بغیر کام کیا۔ پانچ دنوں تک، چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے گروپ نے ہر پیمانے پر بہتر کارکردگی دکھائی۔ زیادہ اسکور، زیادہ آئیڈیاز، اور بہتر نتائج۔ مصنوعی ذہانت (AI) انہیں بہتر بنا رہی تھی۔

 

ساتویں دن چیٹ جی پی ٹی ہٹا دیا گیا۔ تخلیقی صلاحیتوں میں تمام فائدہ راتوں رات غائب ہو گیا۔ کارکردگی واپس پرانی سطح پر آ گئی۔ کوئی دیرپا بہتری نظر نہیں آئی۔لیکن برا حصہ یہ نہیں ۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ چیٹ جی پی پی صارفین کے آئیڈیاز ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہو گئے۔ ایک جیسا مواد، ایک جیسا ڈھانچہ، اور ایک جیسے جملے۔ محققین نے اسےہوموجینائزیشن (homogenization) یعنی یکسانیت کا نام دیا۔ چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے ہر شخص نے مختلف الفاظ میں ایک ہی طرح کے آئیڈیاز پیش کرنا شروع کر دیے۔

 

چیٹ باٹ کو ہٹانے پرتخلیقی صلاحیت میںاضافہ تو ختم ہو گیالیکن یکسانیت باقی رہی۔ 30 دن بعد بھی نتیجہ وہی تھا۔ ان کی تخلیقی صلاحیت مستقل طور پر سکڑ چکی تھی۔

پانچ دن کا استعمال، اور 30 دن بعد بھی مستقل نقصان۔

 

ایک علیحدہ ٹرائل سے اس نتیجے کی تصدیق ہوئی جس میں اے آئی ستعمال کرنے والوں نے57اعشاریہ 5 فی صد اسکور کیا، روایتی سیکھنے والوں نے 68اعشاریہ 5 فی صد اسکور حاصل کیا۔

 

مصنوعی ذہانت ذہنی کوشش کو کم کر دیتی ہے۔ کم کوشش کا مطلب ہے معلومات کا کمزور ذخیرہ ، اور کمزور ذخیرے کا مطلب ہے تخلیقی خام موادبھی کم۔

 

آپ تخلیقی پیداواری صلاحیت میں اضافے کو کرائے پر نہیں لیتے، بلکہ اپنی اصلیت (originality) کی قیمت پر اسے حاصل کر رہے ہیں۔