رات کے وقت بال تیزی سے بڑھتے ہیں، تحقیق میں انکشاف
خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور غذائی اجزاء بالوں کی جڑوں تک مؤثر طریقے سے پہنچتے ہیں۔
کراچی: جدید تحقیق کے مطابق بالوں کی نشوونما رات کے وقت سب سے زیادہ ہوتی ہے، اور یہ محض ایک خیال نہیں بلکہ سائنسی حقیقت ہے۔ Journal of Cosmetic Dermatology میں شائع ایک study کے مطابق رات کے دوران جسم ریپئر موڈ میں چلا جاتا ہے، جس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور غذائی اجزاء بالوں کی جڑوں تک مؤثر طریقے سے پہنچتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق رات کے وقت Melatonin نامی ہارمون زیادہ فعال ہوتا ہے، جو نہ صرف نیند میں مدد دیتا ہے بلکہ بالوں کی افزائش کو بھی سہارا فراہم کرتا ہے۔ دن کے مقابلے میں رات کو Cortisol یعنی اسٹریس ہارمون کم ہو جاتا ہے، جس سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہونے کا موقع پاتی ہیں۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق وہ لوگ جو پوری اور گہری نیند لیتے ہیں، ان کے بال زیادہ صحت مند اور تیز رفتاری سے بڑھتے ہیں، یعنی خوبصورت بالوں کا راز جسمانی سکون اور معیاری نیند میں پوشیدہ ہے۔
ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ بالوں کی صحت کے لیے نیند کو نظر انداز نہ کیا جائے اور روزانہ مناسب آرام کو معمول کا حصہ بنایا جائے۔