کراچی:امریکی قونصل خانے کے اطراف سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال

راستے کھلنے کے بعد غلط سمت میں سفر نہ کریں اور ہیلپ لائن یا سڑک پر موجود محافظوں کی رہنمائی حاصل کریں۔ٹریفک پولیس

               
March 10, 2026 · قومی

کراچی: شہر میں امریکی قونصل خانے کے اطراف سیکیورٹی وجوہات کے باعث بند کی گئی سڑکیں دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جناح برج سے براستہ ایم ٹی خان روڈ مائی کولائی اور بوٹ بیسن تک کے راستے مکمل طور پر کھول دیے گئے ہیں،

جبکہ بوٹ بیسن سے جناح برج جانے والے راستوں پر موجود کنیٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں۔

اسی طرح جناح برج سے ایم ٹی خان روڈ براستہ سلطان آباد پی آئی ڈی سی راستہ بھی بحال کر دیا گیا ہے،

اور پی آئی ڈی سی سے سلطان آباد جانے والے راستے سے بھی کنٹینرز ہٹائے جا رہے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ راستے کھلنے کے بعد غلط سمت میں سفر نہ کریں اور ہیلپ لائن یا سڑک پر موجود محافظوں کی رہنمائی حاصل کریں۔