لاہور: عید تک رکشہ اور موٹر سائیکل کا چالان کرنے پر پابندی عائد
پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں تو چیف ٹریفک آفیسر سمیت فورس موٹر سائیکل استعمال کرے گی ، پولیس حکام
March 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو
لاہور: عالمی سطح پر جنگی صورتحال اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ٹریفک پولیس کو عید تک رکشہ اور موٹر سائیکل کا چالان کرنے سے روک دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں تو چیف ٹریفک آفیسر سمیت فورس موٹر سائیکل استعمال کرے گی۔
حکام کے مطابق سڑک پر ٹریفک پولیس کی گاڑی سٹارٹ کرکے کھڑی نہیں کی جائے گی،قیمتیں بڑھنے کی تیسری سٹیج آئی تو سائیکل پر پٹرولنگ کریں گے۔
حکام کے مطابق شہری بھی غیر ضروری طور پر گاڑی و موٹر سائیکل کے استعمال سے گریز کریں۔