کشیدگی کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر۔ آج بھی درجنوں پروازیں منسوخ

کراچی سے دوحہ، بحرین، دبئی اور ابوظبی کے لیے جانے والی 18 پروازیں منسوخ ہوئیں

               
March 11, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

جنگ کے بارہویں روز بھی فضائی آپریشن متاثر رہا اور پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 83 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

کراچی سے دوحہ، بحرین، دبئی اور ابوظبی کے لیے جانے والی 18 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسی طرح لاہور سے دوحہ، کویت، دبئی، شارجہ اور ابوظبی کی 22 پروازیں بھی شیڈول کے مطابق روانہ نہ ہو سکیں۔

دوسری جانب اسلام آباد سے دوحہ، کویت، بحرین، ابوظبی اور ریاض کے لیے جانے والی 19 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ادھر پشاور سے مشرق وسطیٰ کی 16 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 8 پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

فلائٹ آپریشن کے حوالے سے حکام کے مطابق کراچی سے 14، لاہور سے 13 اور اسلام آباد سے مشرق وسطیٰ کی 20 پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، جبکہ ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے مجموعی طور پر 72 پروازیں آپریشنل ہیں۔