یومِ شہادتِ حضرت علیؓ پر مختلف شہروں میں جلوس رواں دواں

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیان کھارادر پر ختم ہوگا۔

               
March 11, 2026 · قومی

یومِ شہادت حضرت علیؓ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں۔اور روائتی راستوں پر رواں دواں ہیں

 

کراچی میں یومِ علیؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیان کھارادر پر ختم ہو گا۔

ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ یومِ علیؓ کے جلوس کی سخت سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جلوس کے راستے پر آنے والی سڑکیں اور گلیاں بند کر دی گئی ہیں، صدر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس نے مزید بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔

ملتان میں یومِ علیؓ کا مرکزی جلوس چاہ بوہڑ والا سے برآمد ہو کر مختلف علاقوں سےہوتا ہوا امام بارگاہ لال کرتی پر اختتام پزیر ہو گا۔